آل شریف پتلی گلی سے نکلنے کے مشن کی کامیابی کیلئے ایڑی چوٹی کا زورلگا رہی ہے، مسرت جمشید چیمہ

جمعرات 24 ستمبر 2020 17:01

آل شریف پتلی گلی سے نکلنے کے مشن کی کامیابی کیلئے ایڑی چوٹی کا زورلگا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و ممبرگڈگورننس کمیٹی مسرت جمشیدچیمہ نے کہا ہے کہ پانامہ رانی کے چہر ے سے نقاب اتررہے ہیں ،ان کی حقیقت قوم کے سامنے آرہی ہے ، اس وقت آل شریف کا ایک ہی مشن پتلی گلی سے نکلناہے جس کیلئے ایڑی چوٹی کا زورلگایا جارہا ہے،ساری اپوزیشن کی سیاست بندگلی میں داخل ہو چکی ہے اور انہیں آگے کچھ دکھائی نہیں دے رہا ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے دفتر میں پارٹی کی خواتین کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں واضح طور پر دو دھڑے بن چکے ہیں اوردونوںکی سمت الگ الگ ہے ، شہباز شریف کی پریس کانفرنس کا مقصد صرف ہمدردیاں حاصل کرناتھا ،شوباز شریف صاحب جو مرضی کرلیں قوم آپ کے بہکاوے میں نہیں آئے گی ،آپ درست کہتے ہیں آپ نے دھیلے کی نہیں اربوں، کھربوں کی کرپشن کی ہے ۔

انکا کہنا تھا کہ آپ حکومت کو دھمکیاںدے کر ہرگزدبائو میں نہیں لا سکتے ، آپ کواین آر او نہیں ملے گا،آپ کی ’’ ٹی ٹی مارکہ گورننس ‘‘ سے ہی ملک ابتری کی اس نہج تک پہنچاہے ، بے فکر رہیں آئندہ عام انتخابات میں بھی عوام آپکا محاسبہ کرینگے،حکومت کو چیلنج دینے سے پہلے بھتیجی کے چیلنج سے تو نبرد آزما ہوں لیں۔