ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر پولیس کی کاروائیاں، ملزمان گرفتار، مقدمات درج

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 24 ستمبر 2020 17:57

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر پولیس کی کاروائیاں، ملزمان گرفتار، ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری،ناجائز اسلحہ رکھنے والے2ملزمان گرفتار،بندوق 12بور معہ کارتوس اور پسٹل30بور معہ روندز برآمدتفصیلات کے مطابق ایس آئی محمد اشرف تھانہ پنڈدادنخان نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم اعظم اقبال ولد حق نواز سکنہ کسلیاں پنڈدادنخان سے بندوق12بور معہ 3کارتوس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی ساجد داؤد تھانہ پنڈدادنخان نے زیر تفتیش مقدمہ کے ملزم عاقب وحید ولد دلاور حسین سکنہ کھیوڑہ کے انکشاف پر پسٹل30بور معہ 2روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔،ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتارتفصیلات کے مطابق مخبر کی اطلاع پرہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ ASIابرار حسین پولیس چوکی کالا گجراں نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم مخدوم واجد ولد واجد خان سکنہ کریر ضلع مانسہرہ سے پسٹل30بور معہ 5روندز برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :