فوج کو سیاسی معاملات سے دور رکھا جائے، بچو دیوان

جمعرات 24 ستمبر 2020 19:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) پاک مسلم الائنس دیوان کے چیئرمین بچو عبدالقادر دیوان نے کہا ہے کہ پاک فوج پاکستان کاقابل فخر ادارہ ہے، سیاسی جماعتیں ذاتی مفادات کے حصول کیلئے اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی سے باز رہیںاور فوج کو سیاسی معاملات سے دور رکھا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے دفتر میں منعقدہ پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر علائو الدین، نورالسلام، محمد حسین شیخ، رحمت غازی، سردار عبدالرحیم، منیر حسین، رفیق، عبدالمالک، بلال شکورودیگررہنماء و کارکنان بھی موجود تھے۔چیئرمین بچو عبدالقادر دیوان نے کہا کہ پاک فوج کیخلاف منفی پروپیگنڈا مہم کی مذمت کرتے ہیں۔ پاک فوج ایک منظم ادارہ ہے اور حکومت کی مدد کیلئے جب بھی فوج کو پکارا جاتا ہے تو ہمارے جوان قوم کیلئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کیلئے تیار ہوجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کیخلاف منفی پروپیگنڈا کرنے سے ملک دشمنوں کے عزائم کو مزید تقویت ملتی ہے۔ سیاسی جماعتیں مسلح افواج کو متنازعہ بنانے کے بجائے ملکی مفاد کو مقدم رکھیں۔انہوںنے کہا کہ کئی کئی بار اقتدار میں رہنی والی جماعتیں کس منہ سے اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کررہی ہیں، اداروں میں تصادم سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا بلکہ ملک دشمن قوتیں فائدہ اٹھائیں گی۔

متعلقہ عنوان :