وائٹ کالر کرائم کے ذریعے ترقی پذیر ممالک سے ہر سال اربوں ڈالر کی غیر قانونی منتقلی کی جاتی ہے،
پاکستان کی حکومت نے اس کے تدارک کے لئے اندرونی طور پر اقدامات کر رہی ہے، بین الاقوامی سطح پر اس سلسلے کی روک تھام کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے، مالیاتی جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے وزیراعظم عمران خان کا مالیاتی احتساب اور شفافیت سے متعلق اعلیٰ سطحی پینل سے خطاب
جمعرات 24 ستمبر 2020 22:04
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان نائیجیریا اور ناروے کی جانب سے عالمی سطح پر مالیاتی پینل کی تشکیل کا خیر مقدم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وائٹ کالر کرائم کے ذریعے ترقی پذیر ممالک سے ہر سال اربوں ڈالر کی غیر قانونی منتقلی کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو کرپشن کے خاتمے کا مینڈیٹ ملا ہے، ہم نے ملک میں اس حوالے سے بہت سے اقدامات کئے ہیں، مالیاتی جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایف اے سی ٹی آئی پینل کی عبوری رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رقوم کی غیر قانونی منتقلی کے حوالے سے رپورٹ میں جو اعداد و شمار کئے گئے ہیں حیران کن ہیں، ہر سال ایک کھرب ڈالر کی رقم وائٹ کالر جرائم کرنے والوں کے ذریعے منتقل کئے جاتے ہیں، 20 سے 40 ارب ڈالر کرپٹ وائٹ کالر جرائم کرنے والوں کے ذریعے رشوت کی صورت میں وصول کئے جاتے ہیں جبکہ 7 کھرب ڈالر کی رقم محفوظ پناہ گاہوں میں رکھی جاتی ہے اور ملٹی نیشنل کمپنیاں ہر سال پانچ سے چھ سو ارب ڈالر کی ٹیکس چوری کرتی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ غریب اور ترقی پذیر ملکوں سے دولت کی غیر قانونی منتقلی کو فوری طور پر روکا جائے اور بین الاقوامی برادری کو اس سلسلے میں جامع حکمت عملی وضع کرنا ہو گی۔ اس سلسلے میں وزیراعظم نے 9 تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پہلی تجویز یہ ہے کہ ترقی پذیر ممالک سے چوری کئے گئے اثاثوں اور رشوت اور جرائم سے حاصل کی جانے والی رقم فوری طور پر واپس کی جائے اور ایسے ممالک جہاں جرائم اور کرپشن کی رقم محفوظ کی گئی ہے وہاں کے حکام اپنے مالیاتی اداروں کے خلاف کارروائی کریں جو کہ اس طرح کی رقوم اور اثاثوں کو محفوظ کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کرپشن اور رشوت میں سہولت فراہم کرنے والوں کی کڑی نگرانی اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اس کے علاوہ اس کے علاوہ غیر ملکی کمپنیوں کے ’’بینیفیشیل اونرشپ‘‘ سے متاثرہ اور دلچسپی رکھنے والی حکومتوں کو فوری طور پر آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے تجویز دی کہ ملٹی نیشنل کارپوریشنز کو ٹیکس سے بچنے کے لئے ٹیکس چوروں کی جنت میں جانے کا موقع نہیں دینا چاہیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ رقوم کی ڈیجیٹل منتقلی پر ٹیکس وہاں وصول کیا جائے جہاں سے یہ ریونیو حاصل ہوتا ہے نہ کہ کہیں اور۔ انہوں نے کہا کہ غیر منصفانہ سرمایہ کاری معاہدوں کو منصفانہ بنانا ہو گا اور سرمایہ کاری معاہدوں کے تصفیے کے حوالے سے شفاف نظام وضع کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر رقوم کی منتقلی پر کنٹرول اور اس کی نگرانی کے لئے تمام سرکاری و غیر سرکاری باڈیز میں دلچسپی رکھنے والے ممالک کو شامل کیا جائے۔ وزیراعظم نے تجویز دی کہ اقوام متحدہ کو رقوم کی غیر قانونی منتقلی سے متعلقہ مختلف سرکاری و غیر سرکاری باڈیز کے کام کو مربوط بنانے اور اس کی نگرانی کے لئے میکنزم وضع کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کے قیمتی وسائل کو محفوظ بنانے کی اہمیت اس لحاظ سے دوچند ہو گئی ہے کیونکہ وہ کورونا وبا کی وجہ سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے جو اقدامات تجویز کئے ہیں، ان پر عمل نہ کرنے سے امیر اور غریب کے مابین فرق بڑھتا جائے گا اور یہ خلیج بڑھتی رہی تو ترقی پذیر ممالک مزید مالی مشکلات کا شکار ہو جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی حکومت کا خیبرپختونخواہ کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہم کرنے سے انکار
-
امریکا ایران جنگ بندی جاری رہے گی، معاہدے میں تھوڑا وقت لگ سکتا لیکن معاہدہ ہوجائے گا
-
سزائے موت کا اسرائیلی قانون فلسطینیوں کے خلاف نسلی امتیاز، یو این کمیٹی
-
ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشن گوئی
-
ایران کے پاس کچھ نہیں بچا، یہ ایران پر منحصر ہے کہ وہ ہمیشہ کیلئے ختم ہونا چاہتا ہے یا ڈیل؟
-
ہمارا مؤقف واضح ہے کہ اگر ایک روپیہ بھی کرپشن ثابت ہو جائے تو ہم خود احتساب کیلئے تیار ہیں
-
پاکستان کے فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم کی بہت عزت کرتا ہوں
-
مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
امریکا اپنے جنگی نقصانات سے متعلق جھوٹ بول رہا ہے، امریکا کو اب تک 100ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے
-
وائٹ ہاؤس نے جنگ کے خاتمے اور مذاکرات کیلئے ایران کی نئی تجاویز ملنے کی تصدیق کردی
-
ایران نے مذاکرات کیلئے نئی تجاویز پاکستانی ثالثوں کے ذریعے امریکا کو بھیج دیں
-
ٹرمپ کی ٹیم کا ایران کی بندرگاہوں پرناکہ بندی کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.