لیگی درباری مسلسل قوم سے جھوٹ بول رہے ہیں، انہیںاین آر او نہیں ملے گا، ڈاکٹر نوشین حامد معراج

جمعرات 24 ستمبر 2020 22:44

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ کی مرکزی صدر ڈاکٹر نوشین حامد معراج نے کہا کہ ن لیگ کے درباری مسلسل قوم سے جھوٹ بول رہے ہیں، انہیںاین آر او کسی صورت نہیں ملے گا۔

(جاری ہے)

جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اب کرپٹ ٹولہ جیل جانے کی تیاری پکڑ لے، نوازشریف اور مودی کا گٹھ جوڑ قوم کے سامنے عیاں ہو چکا ہے ، ملک دشمن قوتیں پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، نوازشریف ملک دشمن قوتوں کا آلہ کار بنے ہوئے ہیں، نوازشریف نے اپوزیشن کی اے پی سی پر خود کش حملہ کیا ہے ، نوازشریف کا ملک دشمن روپ قوم کے سامنے آگیا ہے۔