اسلامک فقہ اکیڈمی کا فقہی سیمینار کل مسجد قرطبہ اسلام آباد میں ہو گا

جمعرات 24 ستمبر 2020 23:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) اسلامک فقہ اکیڈمی پاکستان کا ساتواں فقہی سیمینار 26 ستمبر بروز ہفتہ جامع مسجد قرطبہ E 11,2 اسلام آباد میں ہوگا۔جس کا موضوع " پاکستان میں عدالتی خلع کی فقہی اور عملی صورتیں " ہے۔

(جاری ہے)

یہ سیمینار صدر جمعیت اتحاد العلماء پاکستان مولانا عبد المالک کے زیر صدارت ہوگا اور سابق صدر انٹر نیشنل اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر طاہر منصوری مہمان خصوصی ہوں گے۔

سیمینار سے انچارج شعبہ تربیت شریعہ اکیڈمی انٹر نیشنل اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد دڈاکٹر حبیب الرحمان اور مصباح اللہ صابر بھی خطاب کریں گے۔جب کہ رفاہ یونیورسٹی کے لیکچرار وقاص خان،اسلامی یونیورسٹی کے استاد ڈاکٹر منیر احمد،امام شاہ فیصل مسجد ڈاکٹر ضیاء الرحمان خالد اور جامعةالمحصنات کے استاد الحدیث مولانا شاہ فہد مقالہ جات پیش کریں گے۔