
کراچی کے مسائل کے حل کے لیے درست اور منصفانہ مردم شماری ضروری ہے ، ڈاکٹر اسامہ رضی
مبر کا حقوق کراچی مارچ ایک ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہو گا ۔ مارچ کے لیے کارکنان گھر گھر رابطہ کریں ،ملیر میں اجتماع کارکنان سے خطاب
جمعرات 24 ستمبر 2020 23:14
(جاری ہے)
اجتماع سے ضلع ایئر پورٹ کے امیر توفیق الدین صدیقی ،ناظم علاقہ کریم بخش نے بھی خطاب کیا ۔
ڈاکٹر اسامہ رضی نے مزید کہا کہ 1100ارب روپے کے پیکیج سے پہلے شہری 162ارب روپے کے پیکیج کا پوچھنا چاہتے ہیں کہ اس کا کیا ہوا۔ کراچی 80فیصد ریونیو ملک کواور صوبہ سندھ کو 95فیصد ریونیو فراہم کرتا ہے مگر پھر بھی اسے حق سے محروم رکھا ہوا ہے جو انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے ، 26سو ارب اس سال کراچی نے وفاق کو دیئے۔کراچی کو حق چاہیے ۔ با اختیار شہری حکومت چاہییے جو کراچی کے شہریوں کا آئینی ، قانونی اور جمہوری حق ہے ۔انہوں نے کہا کہ وڈیرہ شاہی جیسے فرسودہ نظام دنیا بھر میں 17ویں صدی سے ختم ہو چکے ہیں مگر ہمارا المیہ یہ ہے پاکستان میں یہ نظام اب بھی موجود ہے ۔ صوبہ سندھ پرایک وڈیرہ شاہی اورجاگیردارطبقے کی آمریت قائم ہے ، جمہوریت کے نام پر آمریت مسلط ہے ۔ظالموں کی کوئی قوم نہیں ہو تی ۔ مظلوموں کو ظلم کے خاتمے کے لیے گھروں سے نکلنا ہو گا ، جماعت اسلامی واحد عوام کی نمائندہ جماعت ہے ۔ یہی کرپشن سے پاک قیادت ملک و قوم کے مسائل حل کر سکتی ہے ۔توفیق الدین صدیقی نے کہا کہ 27ستمبر 3کروڑ مظلوموں کی آواز اور ان کے حقوق کا دن ہے ۔ شہر قائد کے باسیوں نے نام نہاد حکومتی پیکیج مسترد کردیا ہے ۔ سب مظلوم حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں متحد ہیں ۔ کریم بخش نے کہا کہ موجودہ حکومتی نمائندے عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ثابت ہو چکے ہیں ۔ 27ستمبر کا مارچ در حقیقت حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہو گا ۔ جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے عوام سے بھر پور شرکت کی اپیل کی ۔مزید قومی خبریں
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
ن لیگ نے صوبائیت اورڈیم کارڈ کبھی نہیں کھیلا، عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل
-
پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
-
چین کی بڑھتی طلب، پاکستان کو بیف ایکسپورٹ کا نیا آرڈر حاصل
-
فیصل کریم کنڈی ایک ہفتہ کے نجی دورہ پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
-
پشاور،سرکاری گاڑی میں سواریاں بٹھانے پر پی ڈی ایم اے کا ڈائریکٹر معطل
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے نصراللہ خان زیرے کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
میئرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے نیشنل ہائی وے تک 1.6 ارب لاگت کے پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا، سو دن میں پروجیکٹ مکمل کرنے کا اعلان
-
سروائیکل ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پرمہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
-
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا سرکاری ملازمین کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے مہم کا آغاز
-
اسلام آباد، 23 اشتہا ری مجرمان سمیت28جر ائم پیشہ عناصر گرفتار، منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
-
خواجہ عمران نذیرکی لاہور میں ٹیٹنس اور انسولین کی دستیابی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.