اسلام آباد میں پولن کی مقدار میں اضافہ ،فضاء میں پولن کا تناسب بلند سطح سے نیچے رہا ،محکمہ موسمیات

جمعہ 25 ستمبر 2020 17:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مقدار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ فضامیں پولن کا تناسب بلند سطح سے نیچے رہا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے تحقیقی مرکز کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں پولن کی مقدار 74 سے بڑھ کر 77 فی مکعب میٹر ہو گئی ہے۔ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ ایٹ میں جنگلی شہتوت سے پیدا ہونے والے پولن کی مقدار 56 فی مکعب میٹر رہی۔ اس کے علاوہ گھاس کے پولن کی مقدار 7 جبکہ فنجائی کی مختلف اقسام سے پیدا ہونے والے پولن کی مقدار 8 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :