بھارت نے پاکستان کی طرف جارحیت کی تو پاکستان کے عوام بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجادینگے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

دنیا میں دین اسلام تیزی سے پھیلنے سے کفر کی طاقتیں خائف ہیں اسلامو فوبیا کے پیچھے اسلام دشمن نظریہ اور ہاتھ ہے ،ثروت اعجاز قادری

ہفتہ 26 ستمبر 2020 23:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بھارت اسلامو فوبیا کی سرپرستی کررہا ہے نازیوں کی نفرت کا شکار یہودی تھے آر ایس ایس کا نشانہ مسلمان ہیں ،بھارت مسلم نسل کشی اور کشمیر یوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے ،مسئلہ کشمیر وفلسطین کے حل کے بغیر دنیا میں امن ممکن نہیں اقوام متحدہ مثبت کردار ادا کرئے ،بھارت نے پاکستان کی طرف جارحیت کی تو پاکستان کے عوام بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجادینگے ،دنیا میں دین اسلام تیزی سے پھیلنے سے کفر کی طاقتیں خائف ہیں اسلامو فوبیا کے پیچھے اسلام دشمن نظریہ اور ہاتھ ہے ،دنیا میں امن چاہتے ہیں پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ اور آزادی حاصل ہے ،پوری دنیا میں اقلیتوں کے ساتھ ظلم ومظالم ہورہے ہیں ،پاکستان دنیا کا واحد اور ماڈل ملک ہے جہاںاقلیتوں کو تحفظ اور مکمل آزادی ہے ،دین اسلام دیگر مذاہب کا احترام اور تحفظ کا درس دیتا ہے ،دنیا بھر میں مسلمانوں کے ساتھ مظالم قتل وغارتگری ظلم اور اسلام دشمنی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان نے ہمیشہ ڈائیلاگ کا راستہ اپنایا ہے ، بھارت کی ہزاروں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے باوجود پاک فوج نے صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا ہے ،دنیا سن لے امن پسند ہیں بزدل نہیں ملک کیلئے ہر قسم کی قربانی دے سکتے ہیں تو بھارت کے وجود کو ختم بھی کرسکتے ہیں ،انہوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں بھارت نے کو ئی غلطی کی تو منی توڑ جواب دینگے ،پاک فوج کی صلاحیتوں کا پوری دنیا اعتراف کرتی ہے ملک کے عوام کو پاک فوج پر فخر ہے ۔