دو سال میں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کو کبھی غیر مستحکم نہیں کیا، گلگت بلتستان، پاکستان کا معاشی بیس کیمپ ثابت ہوگا، وزیر اطلاعات شبلی فراز
اپوزیشن جماعتوں نے بھارت کو ناراض نہ کرنے کے لیے گلگت بلتستان کو اس کے حقوق نہیں دئیے، وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور اپوزیشن گلگت بلتستان کے معاملے پرسیاست کررہی ہے، عمران خان کا وژن ہے جو علاقے پیچھے رہ گئے ہیں ان پر خصوصی توجہ دی جائے، پریس کانفرنس
پیر 28 ستمبر 2020 20:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اور میری طرف سے ایک مراسلہ بھی ارسال کیا گیا تاکہ آخر میں وہ دھاندلی کا شور نہ مچائیں۔
امن گنڈا پور نے کہا کہ گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دینے کیلئے تمام امور احسن طریقے سے پورے ہوچکے تھے لیکن آخری مرحلے میں مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے متنازع بیان دیا کہ کشمیر کا سودا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے بھارت کو ناراض نہ کرنے کے لیے گلگت بلتستان کو اس کے حقوق نہیں دیے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سوال کرتا ہوں کہ جب آپ کی حکومت تھی تو مذکورہ اقدامات کیوں نہیں اٹھائے۔انہوں نے گلگت بلتستان کے لوگوں پر زور دیا کہ اپوزیشن ان کے حقوق پر گندی سیاست کررہی ہے اور ان لوگوں کے چہروں کو پہنچانیں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ گلگت بلتستان میں 15 نومبر کو الیکشن ہوں گے،الیکشن ریفارمز کیلئے اپوزیشن جماعتوں کو دعوت دی تاہم انہوں نے تعاون نہیں کیا۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن گلگت بلتستان کے معاملے پرسیاست کررہی ہے، عمران خان کا وژن ہے جو علاقے پیچھے رہ گئے ہیں ان پر خصوصی توجہ دی جائے۔علی امین نے کہا کہ گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات ہوں گے،گلگت بلتستان کے لوگوں کوصحت اور تعلیم کی بہترین سہولیات دیں گے، گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے کام کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دیامربھا شاڈیم پر کام شروع ہوچکا ہے جو اہم منصوبہ ہے، گلگت بلتستان اور کے پی کو ملانے والی سڑک کی منظوری بھی دی ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر خارجہ سے نائجیرین ہم منصب کی ملاقات ،اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کی سمز بلاک کرنے کی تجویز کی مخالفت کر دی
-
چین کا چانگ ای 6 مشن بین الاقوامی تعاون کا عملی مظاہرہ ہے، سفیر خلیل ہاشمی کی میڈیا سے گفتگو
-
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب رند کی ملاقات
-
پاکستان میں 22 ملین لڑکے اورلڑکیاں رشتہ ازدواج سے منسلک نہیں ہیں، اقوام متحدہ
-
ماہواری سے میناپوز تک: خواتین کو ذہنی اور جسمانی مسائل سے کیسے نمٹنا چاہیے؟
-
خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف بیان بازی پر فیصل کریم کنڈی کو گورنر کے عہدے سے نوازا گیا،بیر سٹر سیف
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع
-
اسحاق ڈار کی نائیجیرین ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
-
4 سال پہلے تک خواتین فون کرکے شادی کی پیشکش کرتی تھیں، مولانا طارق جمیل
-
نومئی کواندرون خانہ بغاوت ہوئی جس کی کوئی مثال نہیں ملتی،وزیردفاع
-
وزیراعظم شہبازشریف سے گندم اسیکنڈل تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کی ملاقات، پیر تک حتمی رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.