پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب وومن ونگ کی گورننگ باڈی کا اجلاس ، جوائنٹ سیکرٹریز کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد

منگل 29 ستمبر 2020 20:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب وومن ونگ کی گورننگ باڈی کا اجلاس اور جوائنٹ سیکرٹریز کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، صدر وومن ونگ سنٹرل پنجاب ثانیہ کامران نے جوائنٹ سیکرٹریز سے ان کے عہدے کا حلف لیا، اجلاس کی صدارت ثانیہ کامران نے کی اجلاس میں ڈسکہ اور وزیرآباد کے ضمنی الیکشن اور لوکل گورنمنٹ کی تیاری کے حوالے سے بریف کیا گیا، اجلاس اور حلف برداری کی تقریب سے ثانیہ کامران اور روبینہ شاہین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملکی سیاست میں خواتین کا اہم رول ہے، پی ٹی آئی نے پارٹی پلیٹ فارم پر خواتین کو بھرپور نمائندگی دی ہے، بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے، ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی یقینی ہے، اس موقع پر ملیحہ حسین، شبنم جہانگیر، انیلہ بیگ، رضوانہ اقتدار، رضوانہ غضنفر، ناہید وٹو، لبنیٰ تبسم، سمیرااحمد سمیت دیگر خواتین عہدیداران نے شرکت کی۔