پاکستان نے گلگت بلتستان سے متعلق بھارتی بیان مسترد کردیا
بھارتی خارجہ امور کا گلگت بلتستان انتخابات سے متعلق بیان غیرذمہ دارانہ ہے.ترجمان دفتر خارجہ
میاں محمد ندیم منگل 29 ستمبر 2020 22:54
(جاری ہے)
ترجمان کے مطابق بھارت نے گزشتہ 72 سال سے مقبوضہ کشمیر میں ظلم وتشدد کا بازار گرم کر رکھا ہے بھارتی جبر کے باوجود کشمیریوں کی تحریک دن بدن مضبوط ہورہی ہے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت مقبوضہ کشمیر پر اپنا غیر قانونی قبضہ فوری ختم کرے. انہوں نے کہاکہ بھارت عالمی ذمہ داری نبھاتے ہوئے کشمیریوں کو خودارادیت کاحق دے خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ صوبائی حیثیت گلگت بلتستان کے عوام کا مطالبہ ہے. اسلام آباد میں وزیراطلاعات ونشریات شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ گلگت بلتستان میں 15 نومبر کو الیکشن ہوں گے الیکشن ریفارمز کے لیے اپوزیشن جماعتوں کو دعوت دی لیکن انہوں نے تعاون نہیں کیا. انہوں نے کہا تھا کہ صوبائی حیثیت گلگت بلتستان کے عوام کا مطالبہ ہے اس حوالے سے اعلیٰ سطح میٹنگ بھی ہوئی مولانا فضل الرحمان نے کشمیر کا سودا کرنے کے الزامات لگائے مولانا فضل الرحمان نے کشمیریوں کے نام پر اربوں روپے کی کرپشن کی. علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ عمران خان ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اپوزیشن گلگت بلتستان کے معاملے پرسیاست کررہی ہے عمران خان کا وژن ہے جو علاقے پیچھے رہ گئے ہیں ان پر خصوصی توجہ دی جائے. علی امین نے کہا تھا کہ گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات ہوں گے گلگت بلتستان کے لوگوں کوصحت اور تعلیم کی بہترین سہولیات دیں گے گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے کام کررہے ہیں دیامربھا شاڈیم پر کام شروع ہوچکا ہے جو اہم منصوبہ ہے گلگت بلتستان اور کے پی کو ملانے والی سڑک کی منظوری بھی دی ہے.
مزید اہم خبریں
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.