ٹنڈوآدم: اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے اور غیر معیاری اور مہنگے دودھ کی فروخت کے خلاف مختیار کار کے چھاپے 23 ہزار روپے جرمانہ

منگل 6 اکتوبر 2020 23:36

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2020ء) ٹنڈوآدم میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے اور غیر معیاری اور مہنگے دودھ کی فروخت کے خلاف مختیار کار کے چھاپے 23 ہزار روپے جرمانہ تفصیلات کے مطابق مختیار کار ٹنڈوآدم نبی بخش سولنگی کی جانب سے شہر میں فروخت ہونیوالے غیر معیاری دودھ اور دیگر روز مرہ کے استعمال کی اشیائے خوردونوش مہنگے داموں فروخت ہونے کی خبریں شائع ہونے پر کاروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں غیرمعیاری اور مہنگا دودھ فروخت کرنے کے الزام میں 7 دکانوں پر چھاپے مار کر 23 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا اس سلسلے میں میں رابطہ کرنے پر مختیار کار ٹنڈوآدم نبی بخش سولنگی نے بتایا کہ دودھ میں کیمیکل ملانے کی شکایات کی خبریں اخبارات میں لگنے کے بعد پورے شہر میں کارروائی کی ہی

متعلقہ عنوان :