آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے زلمے خلیل زاد اور امریکی فوج کے سربراہ کی ملاقات ، علاقائی امن و سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

ملاقات میں پاک افغان سرحدی انتظامات اور افغان امن عمل میں تازہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان کا ٹویٹ

جمعہ 9 اکتوبر 2020 00:02

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2020ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد اور افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی امن و سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ چیف آف آرمی جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور کمانڈر ریزولیوٹ سپورٹ مشن جنرل سکاٹ ملر نے ملاقات کی ۔

انہوں نے کہا کہ زلمے خلیل زاد اور جنرل سکاٹ ملر نے مسلح افواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات جی ایچ کیو میں کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا ۔محمد صادق خان نے کہا کہ ملاقات میں پاک افغان سرحدی انتظامات اور افغان امن عمل میں تازہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں نمائندہ خصوصی برایے افغانستان ایمبیسڈر محمد صادق خان بھی موجود تھے ۔محمد صادق خان نے اپنے ٹویٹ ٹھریڈ مین ملاقات کی فوٹیج بھی جاری کر دی۔