آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجا ب اور ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ، محکمہ موسمیات

ہفتہ 10 اکتوبر 2020 12:51

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجا ب اور ملک کے بیشترعلاقوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2020ء) : اسلام آباد۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور پنجا ب سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورگرم جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے وقت موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور اور دروش میں ہلکی بوندا باندی ہوئی،جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت42، شہید بینظیر آباد، نوپورتھل اور رحیم یار خان میں 40 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :