فوڈ سیفٹی ٹیموں کی سرگودھا ڈویڑن میں کارروائیاں جاری،مجموعی طورپر ایک لاکھ پچاس ہزار روپے جرمانہ

پیر 12 اکتوبر 2020 18:34

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2020ء) : ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کی ہدایت پرفوڈ سیفٹی ٹیمیں جعل ساز اورملاوٹی مافیا کیخلاف دن رات کوشاں ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا کی ٹیموں نے ڈویڑن بھر میں230 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی اوردوران کارروائی1فوڈ پوائنٹ کو سربمہر،34فوڈ پوائنٹس کو جرمانے جبکہ138یونٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔

تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سرگودھا میں کارروائیاں کرتے ہوئی48کنال پر کاشت سبزیوں کی چیکنگ کی اور 32کنال پر گندے پانی سے کاشت کی گئی سبزیوں کوٹریکٹر سے ہل چلا کر تلف کیا۔مزید برآں بیسٹ وے سویٹس،رمضان کریانہ سٹور،دلاور ڈرائی فروٹس سٹور، زینت کیفے،خالد نان شاپ،طیفا چنے والا، راجپوت کریانہ سٹور،محمدی ڈائری ، سلطانی سویٹس اینڈ بیکرز،تنویر کھویا یونٹ، جٹ ہوٹل،جٹ سویٹس ،زبیر ٹریڈرز، امتیاز ٹریڈرز، شاہ ہوٹل، فوجی ہوٹل، مدینہ مِلک شاپ اور اللہ توکل مِلک شاپ کوملاوٹی دودھ کی فروخت، صفائی کے ناقص انتظامات ، ناقص سٹوریج ، مضر صحت اور زائدالمعیاد اجزائ کے استعمال،ناقص مصالحہ جات کی فروخت اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں کے باعث مجموعی طور پر 92ہزار روپے جرمانہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈیری سیفٹی ٹیم نے خوشاب میں کارروائی کرتے ہوئے 13دودھ بردار گاڑیوں میں لائے جانے والے دودھ کی چیکنگ کی اور لیے گئے نمونوں کے انتہائی ناقص نتائج آنے پر1350لٹر دودھ تلف کیا۔ مزید برآں بریانی کنگ اورمدینہ ڈیری شاپ کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اورناقص سٹوریج پر 12ہزارپانچ سو روپے جرمانہ کیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے بھکر میں کارروائی کرتے ہوئے گٹکے کی فروخت پرعامر پان شاپ کو سربمہر کرتے ہوئے 202پیکٹس گٹکا برآمد کیا۔

علاوہ ازیں مزید کارروائیوں کے دوران اسرار سویٹس ،ممتاز سویٹس،الوہاب سویٹس ،شہزاد فوڈ پوائنٹ،لعل سپر سٹور،التاج پولٹری شاپ اور المدینہ سپر سٹور کو کھلے مصالحہ جات کی فروخت ، ناقص اجزائ سے مٹھائیوں کی پروڈخشن ، نامکمل لیبلنگ اور سابقہ نوٹسز کی عدم تعمیل پر کے باعث مجموعی طور پر 23ہزارپانچ سو روپے جرمانہ کیا۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے میانوالی میں کارروائیاں کرتے ہوئے لاہوری فاسٹ فوڈ پوائنٹ، الجنت سویٹس ، اقبال ہوٹل اور نیو وزیر ستان ہوٹل کوناقص آئل کے استعمال، نامکمل میڈیکل سرٹیفکیٹس اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں کے باعث مجموعی طور12ہزار روپے جرمانہ کیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ڈویڑن بھر میں چیکنگ کے دوران530لٹر ملاوٹی دودھ ،25کلو ملاوٹی سرخ مرچیں، 18کلو ملاوٹی ہلدی پا?ڈر،18کلو چائے،10کلو ملاوٹی دھنیا پاوڈر،2کلو رنگ اور5کلو دیگر مصالحہ جات کو تلف کیا۔

متعلقہ عنوان :