پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ بلوچستان کی رہبر کمیٹی کا نااہل وسلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجنے کے عزم

اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک نے دھاندلی و سلیکٹرز کی پیدوار سلیکٹیڈ حکومت کو خوف میں مبتلا کردیا پی ڈی ایم کے زیراہتمام کوئٹہ میں جلسہ جمہوریت کی بحالی ،پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے اپوزیشن کی جدوجہد پر اعتماد کا اظہار ہوگا،بلوچستان کے تمام جمہوریت پسند عوام بھرپور شرکت کریں گے،مقررین

منگل 13 اکتوبر 2020 00:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2020ء) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ بلوچستان کی رہبر کمیٹی نے نااہل وسلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجنے کے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک نے دھاندلی و سلیکٹرز کی پیدوار سلیکٹیڈ حکومت کو خوف میں مبتلا کردیا ہے پی ڈی ایم کے زیراہتمام کوئٹہ میں جلسہ جمہوریت کی بحالی ،پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے اپوزیشن کی جدوجہد پر اعتماد کا اظہار ہوگا،بلوچستان کے تمام جمہوریت پسند عوام بھرپور شرکت کریں گے ۔

ان خیالات کااظہار مقررین نے گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وپارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی کی زیر صدارت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ بلوچستان کی رہبر کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع،سیکرٹری اطلاعات دلاور خان,مولانا صلاح الدین ،پشتونخوا میپ کے عبدالرحیم زیارتوال،بلوچستان نیشنل پارٹی کے ملک عبدالولی کاکڑ،پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مددجتک، جنرل سیکرٹری سیداقبال شاہ،سردارسربلندخان جوگیزئی ،حیات خان آچکزئی،پاکستان مسلم لیگ (ن )کے جمال شاہ کاکڑ،نصیر آچکزئی،نثار آچکزئی،جمعیت اہلحدیث کے مولانا عصمت اللہ سالم ، نجیب اللہ عابد ،نیشنل پارٹی کے خیر بخش بلوچ، علی احمد لانگو،قومی وطن پارٹی شیر محمد درانی اور عبدالجلیل بازئی سمیت دیگر نے شرکت کی ،اجلاس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام 25 اکتوبر کے کوئٹہ جلسے اور حکومت مخالف تحریک کے لئے حکمت عملی اور تیاریوں پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کااظہار کیاکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی تحریک کا اختتام نااہل و سلیکٹڈ حکومت کی خاتمے پر ہوگا، نااہل حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے، کوئٹہ کا جلسہ بحالی جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لئے پی ڈی ایم کی جدوجہد پر اعتماد کا اظہار ہوگاانہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک نے دھاندلی و سلیکٹرز کی پیدوار سلیکٹیڈ حکومت کو خوف میں مبتلا کردیا ہیں۔ کوئٹہ جلسے میں بلوچستان کے تمام جمہوریت پسند عوام بھرپور شرکت کریں گے ۔