مریضوں کی بہتری کیلئے سی ایس ایس ڈی میں ڈپلومہ کورسز وقت کی اہم ضرورت ہے‘پروفیسرالفرید ظفر
ا نفیکشن فری ماحول سے ڈاکٹرز اور سرجنز کی محنت جلد رنگ دکھاتی ہے ، مریض تیزی سے صحت یاب ہوتے ہیں‘ پرنسپل پی جی ایم آئی
جمعرات 15 اکتوبر 2020 16:48
(جاری ہے)
پروفیسر جودت سلیم ،پروفیسر فاروق افضل، ڈاکٹر لیلیٰ شفیق، ڈاکٹر عرفان ملک، ڈاکٹر احمد نعیم ،محمد حسنین ،اسلم سیال، منظور حسین و دیگر نے صفائی ستھرائی کے بنیادی اصولوں سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایل جی ایچ ڈاکٹر عبدالرزاق، اے ایم ایس ڈاکٹر ریاض حفیظ، نرسنگ سپروائزر انور سلطانہ سمیت نرسز اورطبی ملازمین بڑی تعداد میں موجود تھے۔ پرنسپل پی جی ایم آئی نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کے ہسپتالوں میں سی ایس ایس ڈی کے شعبے کو ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ مذکورہ ممالک کے ہسپتالوں میں آپریشن کے بعد اینٹی بائیو ٹک ادویات کا استعمال نہ ہونے کے برابر ہے کیونکہ آپریشن اور پروسیجرز میں استعمال ہونے والے آلات و دیگر اشیاء جراثیم سے مکمل طور پر پاک ہوتے ہیں۔ پروفیسر الفرید ظفر کا مزید کہنا تھا کہ جن ہسپتالوں میں سی ایس ایس ڈی کے شعبہ کے بہتر معیار کو یقینی بنانے کیلئے بروقت توجہ نہیں دی جاتی وہاں مریضوں میں انفیکشن پھیلنے کی شرح زیادہ ہوتی ہے جس سے نہ صرف مریض کو شدید تکلیف اور دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ معالجین کیلئے بھی ایسے کیسز کو ہینڈل کرنا ایک چیلنج سے کم نہیں ہوتااور یہ صورتحال ڈاکٹروں اور مریضوں دونوں کے لئے خطرے کا باعث ہوتی ہے۔سربراہ جنرل ہسپتال پروفیسر الفرید ظفر نے مزید کہا کہ پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے کثرت سے استعمال کی بڑی وجہ ہسپتالوں میں سی ایس ایس ڈی کے شعبہ کو نظر انداز کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیشلائزیشن کے دور میں دیگر شعبوں کی طرح نرسز کو سی ایس ایس ڈی کے شعبہ میں بھی خصوصی تربیت دی جائے کیونکہ صرف ٹرینڈ عملہ بالخصوص نرسز ہی سی ایس ایس ڈی کے شعبہ کو بہتر انداز میں چلا سکتی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ لاہور جنرل ہسپتال کو انفیکشن فری ہسپتال بنانے کے لئے تمام ملازمین ایک صفحے پر متفق ہیں اور دن رات اپنی تمام تر توانائیاں بروکار لا رہے ہیںجبکہ وہ خود بھی اس شعبے میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں تاکہ اس ادارے کا معیار مزید سے مزید بہتر بنایا جا سکے۔مزید مقامی خبریں
-
جہلم میں متعدد چنگ چی رکشہ جات بغیر رجسٹریشن و روٹ چل رہے ہیں، یہ جہلم کی مصروف شاہراہوں پر کھڑا ہو کر ٹریفک کے معمول کو خراب کررہے ہیں۔ ڈی ایس پی ٹریفک جہلم
-
سرکاری دفاتر میں سائلین اور عملہ کے لیے سہولیات کی فراہمی ضروری ہے دفاتر کی حالت بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل استعمال کر رہے ہیں ، ڈی سی جہلم
-
ضلع جہلم میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے سپورٹس کمپلیکس کی تزین وآرائش و جدید سہولیات کی فراہمی ضروری ہے سپورٹس کمپلیکس کو جلد جدید ترین بنائیں گے ڈی سی جہلم
-
ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کا گرلز سکول نمبر 1 میں قائم امتحانی مرکز کا دورہ ، امتحانی عمل اور طالبات کے لیے سہولیات کا جائزہ
-
آزاد کشمیر میں اووسیز کی سہولیات کے لئے علیحدہ ڈیسک تشکیل دیا جائے گا
-
سرکاری دفاتر میں معلومات تک رسائی کے قانون کو پوری طرح نافذ کریں گے یہ بنیادی انسانی حقوق کے قوانین میں سے اہم قانون ہے اور اسپر عمل درآمد سے ہی معاشرے کو پر امن اور ترقی یافتہ بنایا جا سکتا ہے، ڈی ..
-
ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کا سول ہسپتال کا دورہ ، مریضوں کی عیادت ، طبی سہولیات کا مشاہدہ
-
صدر شیعہ علماء کونسل پنجاب سید سبطین حیدر سبزواری کی رہنما ق لیگ خواجہ رمیض حسن کی والدہ اور ماموں خواجہ منیر حسین کی وفات پر منڈی بہاوالدین آمد
-
ضلع جہلم میں جرائم کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے ماحول کو بہتر بنانا میری ذمہ داری ہے جس میں تاجراپنا کردار ادا کریں ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ۔
-
تاجروں اور انتظامیہ کا چولی دامن کا ساتھ ہے جبکہ ضلع کے مسائل کی نشاندھی اور حل کے لیے مشاورت سے معاملات حل کیے جا سکتے ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کو ان کی جہلم میں تعیناتی پر مبارک باد
-
یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم کے عہدے داران کی ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.