پنجاب میں کورونا کی دوسری لہر کے خطرے کا آفیشل تھریٹ جاری
پنجاب میں لوگوں کی بے احتیاطی سے کورونا کی دوسری لہر کے خطرے کے پیش نظر صوبائی حکومت نے آفیشل تھریٹ جاری کر دیا، پنجاب کابینہ کے متعدد وزرا کورونا وائرس کا شکار، متعدد افسران اور وزرا کی حالت خراب
شہریار عباسی
جمعہ 16 اکتوبر 2020
18:29
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق اہم عہدوں پرفائز افسران کورونا کا شکار ہورہے ہیں، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی بھی کورونا میں مبتلا ہیں۔
واضح رہے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا کیسزکی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور صوبے میں کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد 2016 ہوگئی ہے۔ عثمان بزدار نے بتایا کہ 24 گھنٹے میں 130 نئے کیس سامنے آئے اور 2 مریض انتقال کر گئے، صوبے میں اب تک 2283 مریض جاں بحق اور 101301 مریضوں میں سے 97002 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ یاد رہے کہ سینئر صوبائی وزیر علیم خان بھی کورونا کی دوسری لہرکی زد میں آگئے ہیں۔ علیم خان نے علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کروایا تو مثبت آگیا۔ علیم خان نے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ گزشتہ روز بھی پنجا ب کے دو وزراء میاں اسلم اقبال اور حسین جہاں گردیزی بھی کورونامثبت آچکا ہے۔ اسی طرح گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اور معاون خصوصی سندھ حکومت راشد ربانی کورونا کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
دہشتگردی کے متاثرین کو آن لائن ہراسانی سے بچانے کا یو این اقدام
-
یاد سے شفاء: اقوام متحدہ کا دہشت گردی کے متاثرین کو خراج عقیدت
-
کانگو میں ایبولا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری، امدادی کارکنوں کا انتباہ
-
یورپ میں زچگی کے دوران اموات میں دوبارہ اضافہ، ڈبلیو ایچ او رپورٹ
-
غزہ: ملبہ ہٹانے کے دوران 19 بچوں سمیت 50 لاشیں بازیاب، یو این
-
ماحول دوست توانائی کو زمین چاہیے لیکن کیا یہ اس کا تحفظ بھی کرے گی؟
-
یو این کا کانگو میں ایبولا ویکسین کی 70,000 خوراکیں فراہم کرنے کا اعلان
-
یوکرین پر روس کے ڈرون و میزائل حملے قابل مذمت، یو این چیف
-
ہمیں اطلاع تھی کہ وزیراعلیٰ پنجاب عدالت کے فیصلے سے ناراض ہیں
-
حکومت کو پسند ہو یا نہ ہولیکن بانی پی ٹی آئی سابق وزیراعظم ہیں
-
حکومت کو توہین عدالت کی کاروائی کا کوئی ڈر نہیں وہ سمجھتے ہیں دنیا بدل چکی ہے
-
اپوزیشن جماعتیں بلاول بھٹو کو ساتھ ملا کر شہبازشریف حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانا چاہتی ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.