دربند پولیس نے برادڑ میں جواں سالہ لڑکی کے بہیمانہ قتل کیس میں نامزد تین ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا

ہفتہ اکتوبر 14:25

دربند پولیس نے برادڑ میں جواں سالہ لڑکی کے بہیمانہ قتل کیس میں نامزد ..
مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : دربند پولیس نے برادڑ میں جواں سالہ لڑکی کے بہیمانہ قتل کیس میں نامزد تین ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تین روز قبل ملزمان نے تھانہ دربند کے علاقہ برادڑ میں اپنے گھر میں موجود ایک لڑکی ارم شہزادی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جس کی ایف آئی آر بابر ولد تاج محمد، علی خان ولد یعقوب، عمران ولد علی خان اور شکیل ولد اورنگزیب کے خلاف درج ہوئی تاہم ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہو گئے۔

ڈی ایس پی سرکل اوگی مراد علی وزیر کی زیر قیادت ایس ایچ او تھانہ دربند طاہر اقبال اور آئی ایچ سی محمد ارشد خان نے دیگر نفری کے ہمراہ پورے علاقہ کی ناکہ بندی اور چھاپوں کا سلسلہ شروع کیا جس پر تین ملزمان علی خان، شکیل اور عمران بالآخر پولیس کے ہاتھ آ گئے جنہیں تھانہ منتقل کر دیا گیا، ملزمان سے دو پستول بھی برآمد ہوئے جبکہ ایک ملزم بابر ابھی تک روپوش ہے۔