ویٹرنری یونیو رسٹی کے زیر اہتمام مویشیو ں کی پیدا وار اورمنا فع بڑ ھانے کے مو ضو ع پر سیمینار کا انعقاد

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 15:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : یو نیور سٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور نے گذشتہ روز آسٹریلین سینٹر فارانٹر نیشنل ایگریکلچر ریسرچ،یونیورسٹی آف میلبور ن آسٹریلیا کے با ہمی اشتراک سے سمال رومینینٹ پرا جیکٹ کے زیر اہتمام سندھ اورپنجاب کے مو یشی پال خاندا نو ں کے مویشیو ں( بھیڑ بکریو ں) کی پیدا وار کو بہتر بنا نے اور اٴْن کے منا فع کو بڑ ھانے کے مو ضو ع پر سیمینار کا انعقاد کیا۔

سیمینار کی صدارت وا ئس چانسلرپروفیسرڈاکٹر نسیم احمد نے کی اس کے علاوہ یونیورسٹی فیکلٹی ممبران ، طلبہ نے عملی طور پر جبکہ لا ئیو سٹاک ڈیری ڈیو یلپمنٹ بورڈ اسلام آباد سے آفیشلز، پنجاب اور سندھ سے سمال رومینینٹ پرا جیکٹ ٹیم ممبران ، مویشی پال حضرات اور انٹر نیشنل ما ہرین نے ویڈیو لنک کے زریعے شر کت کی۔

(جاری ہے)

سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے پروفیسرڈاکٹر نسیم احمد نے کہا کہ چھو ٹے مویشی (بھیڑ بکریا ں) سمال ہولڈر فارمنگ سسٹم کا سب سے اہم جز و ہیں نیز کہا کہ ا یک دوسرے سے نالج شیئر کرنے اور پرا جیکٹ میں کی جانے والی سر گرمیوں کو بہتر انداز میں پیش کرنے کے حوا لے سے سیمینار کا انعقاد انتہا ئی مو ثر ہے۔

سیمینارمیںسمال رومینینٹ پرا جیکٹ ٹیم نے چکوال، بھکر، راجن پور ، تھر پارکر،بدین اور ٹنڈوآلہ یار میں مو یشی پال حضرات کے بھیڑ بکریو ں کی پیدا وار اور ان کے نفع کو بڑ ھانے کے حوا لے سے کی گئی تحقیقی سر گرمیو ں کے بارے میں شر کا کو تفصیلی بتا یا جبکہ پرا جیکٹ لیڈر ڈاکٹر اینگس کیمپبل اور ریبیکاڈوئل نے مستقبل کی حکمت عملی، ویلیو چین، بھیڑ بکریو ں کی بڑھو تری میں مینجمنٹ سے متعلقہ طریقہ کار ،معاون وسا ئل کے فروغ اور مو یشی پال حضرات کو درپیش مسا ئل کے حل کے لیئے ایکسٹینشن مواد کے بارے میں شر کا کو آ گاہ کیا۔