اسلامیہ کالج انتظامیہ اور ملازمین کے درمیان مذاکرات کامیاب

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 15:56

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : اسلامیہ کالج انتظامیہ اور ملازمین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، جائنٹ ایکشن کونسل کا قلم چھوڑوکام چھوڑ ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا، سینئر ایلومنائی ایسوسی ایشن کے صدر محمدزمان کی قیادت میں جائنٹ ایکشن کونسل کے عہدیداروں کی انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب ہوگئے، انتظامیہ نے ملازمین کی پروموشن ، فوت شدہ اور ریٹائرڈ ملازمین کی بچوں کی تعیناتی اور دیگر مطالبات تسلیم کرلئے ہیں، کامیاب مذاکرات کے بعد ملازمین نے چار روز سے جاری ہڑتال اور پیر کے روز جمرود روڈ پر مجوزہ دھرنا ختم کردیا، ملازمین نے تمام 14ہاسٹلز میں طلبہ و طالبات کو فوڈ کی فراہمی بھی شروع کردی۔