مسلسل مار کھانے والی آرمینیا کی بزدل فوج کا آذربائیجان کے دوسرے بڑے شہر پر خوفناک میزائل حملہ

حملے میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہری ہلاک، آذرری فوج ناگورنو قراباغ کے کئی علاقے آزاد کروا چکی، دشمن کے سینکڑوں فوجی ہلاک

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 اکتوبر 2020 22:33

مسلسل مار کھانے والی آرمینیا کی بزدل فوج کا آذربائیجان کے دوسرے بڑے ..
باکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2020ء) مسلسل مار کھانے والی آرمینیا کی بزدل فوج کا آذربائیجان کے دوسرے بڑے شہر پر خوفناک میزائل حملہ۔ تفصیلات کے مطابق آرمینیا کی فوج کی جانب سے بزدلانہ حرکت کرتے ہوئے آذربائیجان کے دوسرے بڑے شہر کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق آرمینیا نے آذربائیجان کے دوسرے بڑے شہر میں کسی فوجی تنصیب کی بجائے شہری آبادی پر میزائل حملہ کیا۔

حملے میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ آذربائیجان نے آرمینیا کی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔ دوسری جانب آرمینیا کی وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق آرمینیا کی فضائی حدود کے اندر دو ڈرون طیاروں کو مار گرایا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ آرمینیا کی ہنگامی حالات کی وزارت کے مطابق ملک کے جنوب میں ناگورنو قراباغ کے قریب واقع شہر کیبان میں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔

جبکہ قراباغ میں آذری فوج نے دشمن کے مزید 29 فوجی ہلاک کر ڈالے ۔ اس طرح 27 ستمبر کو آذربائیجان کی فورسز کے ساتھ لڑائی شروع ہونے کے بعد سے اب تک آرمینیا کے 633 فوجی مارے جا چکے ہیں۔ یاد رہے کہ 1990 کی دہائی کے دوران سوویت یونین کے ٹوٹنے کے ساتھ ہی آرمینیائی اکثریت کا حامل علاقہ ناگورنو قراباغ، آرمینیا کی پشت پناہی کے نتیجے میں آذربائیجان سے علیحدہ ہو گیا تھا۔

اس کے نتیجے میں ہونے والی جنگ میں 30 ہزار افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ اقوام متحدہ اس علاقے کو آذربائیجان کا حصہ قرار دیتا ہے۔ گذشتہ ماہ 27 ستمبر کو شروع ہونے والی شدید جھڑپیں 1994 میں جنگ بندی کے بعد سامنے آنے سنگین ترین معرکہ آرائی ہے۔ غیر حتمی اعداد و شمار کے مطابق اب تک حالیہ لڑائی میں 700 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔گذشتہ ہفتے روس کی سرپرستی میں متحارب فریقین کے درمیان فائر بندی ہوئی تھی تاہم جلد ہی اس کو خلاف ورزیوں سے توڑ دیا گیا۔