پی ڈی ایم میں دراڑیں ڈالنے کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، پی ڈی ایم کے خلاف سازشوں کو ھر صورت ناکام بنایا جائے گا،نثار احمد کھوڑو

پیر 19 اکتوبر 2020 19:47

پی ڈی ایم میں دراڑیں ڈالنے کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، پی ڈی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدرنثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں دراڑیں ڈالنے کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ پی ڈی ایم کے خلاف سازشوں کو ھر صورت ناکام بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظھار انہوں نے پیرکو اپنے ایک جاری بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کے کراچی کے تاریخی کامیاب جلسے نے وفاقی سرکار کی نیندیں اڑا دی ہیں تاریخی جلسے میں عوام نے جزائر کے متعلق وفاق کے غیر آئینی آرڈیننس، مھنگائی، بے روزگاری سمیت وفاقی حکومت کے خلاف اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔

نثار کھوڑو نے کہا کے مصیبت اعظم عمران خان کو اب سندھ کی عوام کے موڈ کا اندازہ ہو جانا چاھیئے اور وہ آنکھیں کھول کر دیکھیں اورجزائر کے آرڈیننس کو واپس لیا جائے ورنہ اب سندھ کی عوام جزائر کے اس آرڈیننس کو اڑا دینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کے اب سندھ کی عوام وفاقی حکومت کی زیادیتوں کے خلاف خاموش نہیں بیٹھینگے۔ نثار کھوڑو نے کہا کے پی ڈی ایم جمھوریت پسند قوتوں اور عوام کے ساتھ مل کر ملک میں حقیقی جمھوریت کی بحالی اور اس جعلی حکومت کو گھر بھیجنے تک جدوجھد جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کے تاریخی جلسے میں عوام نے جزائر کے غیر آئینی آرڈیننس ،مھنگائی،ںے روزگاری سمیت وفاقی حکومت کے خلاف فیصلہ دے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کے عوام کا ایک ہی مطالبہ ہے کے انہیں یہ مصیبت اعظم عمران خان کی کی وفاقی سرکار نہیں چاھئیے۔ نثار کھوڑو نے کہا کے وزیراعظم فوری طور پر استعفی دیں اور ملک میں نئے انتخابات کرواکر عوام کو بھتر فیصلہ کرنے کا موقعہ دیا جائے۔۔نثار کھوڑو نے کہا کے باغ جناح کے جلسے میں تاریخی شرکت پر پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں اور سندھ کی عوام کے شکر گذار ہیں