میڈیکل رپورٹس کی تحقیقات کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر

نواز شریف نے جعلی میڈیکل رپورٹس جمع کرائیں،تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے ،نواز شریف لندن میں علاج کے بجائے ملکی اداروں کو بدنام کر رہے ہیں،درخواست میں موقف

منگل 20 اکتوبر 2020 20:29

میڈیکل رپورٹس کی تحقیقات کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کی تحقیقات کرانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

(جاری ہے)

محمد زمان گیلانی کی طرف سے دائر درخواست میں نواز شریف اور شہباز شریف کے علاوہ سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری صحت، چیرمین نیب،ایف آئی اے، آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نواز شریف لندن میں علاج کی بجائے ملک اور ملکی اداروں کو بدنام کر رہے ہیں،نواز شریف متنازعہ تقاریر کر کے بھارتی پالیسی کو سپورٹ کر رہے ہیں،نواز شریف کی تقاریر کا مقصد پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رکھنا ہے،نواز شریف کی تقاریر کا مقصد پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنا ہے،نواز شریف کی تقاریر کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانا ہے اورپاک فوج کے اعلی حکام کے خلاف غلیظ زبان قابل شرم ہے، حکومتی نمائندوں کے مطابق نواز شریف نے جعلی میڈیکل رپورٹس جمع کرائیں، جس کیلئے نیب اور ایف آئی اے کے علاوہ محکمہ صحت کو بھی درخواستیں دیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی، استدعا ہے کہ عدالت تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے کہ جعلی میڈیکل رپورٹس کس نے بنائیں،تحقیقاتی ٹیم تحقیقات کرے کہ جعلی میڈیکل رپورٹس کس نے بنائیں جسکی بنیاد پر نواز شریف بیرون ملک گئے۔