
گورنرپنجاب و چانسلرجامعہ زرعیہ فیصل آباد نے پروفیسرڈاکٹراقرار احمد خاں(ستارہٴ امتیاز) کو یونیورسٹی کا وائس چانسلرمقرر کر دیا
منگل 20 اکتوبر 2020 21:49

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بالعموم اور یونیورسٹی کو بالخصوص مشکل حالات کا سامنا ہے اور ان کی کوشش ہوگی کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران ملازمتوں کے عدم تحفظ سے متاثر ہونیوالے سینکڑوں ملازمین کے جملہ مسائل کو پنجاب ریگولائزیشن آف سروس ایکٹ 2018 ء کی واضح ہدایات کی روشنی میںپائیدار انداز میں حل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران کیمپس کمیونٹی نے مشکلات حالات کا سامنا کیا تاہم وہ پراُمید ہیں کہ اگر ہم آج بھی سسٹم پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے ملک اور اس ادارے کی ترقی کیلئے کمربستہ ہوجائیں تو بہت جلد مسائل کو حل کرتے ہوئے معاملات کو درست سمت میں آگے لیجانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بہت جلد تدریسی و انتظامی عہدوں پر تقرریوں کیلئے سلیکشن بورڈ کے اجلاس منعقد کرکے اہل اُمیدواروں کو اہلیت اور شفاف میرٹ کے ذریعے آگے لایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کو اس وقت باصلاحیت افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہے لہٰذا ان کی کوشش ہوگی کہ جلد ہی اس چیلنج سے عہدہ برآ ہونے کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جلد ہی یونیورسٹی انتظامیہ اور اکیڈیمیا کے ساتھ بیٹھ کر اس جامعہ کے زرعی تشخص کی بحالی کیلئے حکمت عملی ترتیب دیں گے جس پر عمل پیرا ہوکر زرعی شعبے میں ملک کو درپیش چیلنجز کا پائیدار حل تجویز کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اسی جامعہ کا سپوت ہوتے ہوئے وہ وفاقی و صوبائی حکومتوں اور فنڈنگ ایجنسیوں میں اس کا مقدمہ موثر انداز میں لڑیں گے جس سے اس کی قومی و بین الاقوامی درجہ بندی میں بھی نمایاں بہتری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ یونیورسٹی میں گزشتہ تین برسوں کے دوران اٹھائے جانیوالے اقدامات کا ازسرنو غیرجانبدارانہ اور منصفانہ جائزہ لیں گے اور جہاں بہتری کی گنجائش ہوئی وہ ضرور کریں گے۔ اس موقع پر تمام تدریسی و انتظامی سربراہان اور سٹاف نے انہیں تیسری مرتبہ یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے مکمل تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔مزید تعلیم کی خبریں
-
کراچی ، بارہویں جماعت آرٹس گروپ کے نتائج کا اعلان
-
پشاور بورڈ‘ گیارویں جماعت کے 44 فیصد طلبہ پاس، 56 فیصد فیل
-
ورچوئل یونیورسٹی کا مفت آن لائن کورسز کا آغاز
-
ورچوئل یونیورسٹی میں ضرورت پر مبنی سکالرشپ کے لیے درخواستیں طلب
-
ایچ ای سی نے یو ایس اے ٹی اور ایچ اے ٹی ٹیسٹ کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں مقیم طلبہ کیلئے 120 ملین روپے کے خصوصی ریلیف پیکج کی منظوری
-
مائیکروسافٹ اور نذیر حسین یونیورسٹی کے درمیان جدید کمپیوٹر کورسز کی تربیت کا معاہدہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا خصوصی ریلیف پیکج ،میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے مجبور طلبہ کی سمسٹر خزاں کی فیس معاف کر دی
-
ایچ ای سی نے یو ایس اے ٹی اور ایچ اے ٹی ٹیسٹ کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
ایم ڈی کیٹ امتحان 5 اکتوبر کو ہوگا،فیصل آباد ڈویژن میں طالبات کے لیے 2 ، طلبہ کیلئے ایک امتحانی مرکز قائم
-
لاہور بورڈ کو پیپرلیس کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا
-
نہم جماعت کی کمپیوٹر کتاب میں 'ماؤس' غلطی پر انکوائری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.