پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے ہرجلسے میں 100فیصد شرکت کریگی ،گلگت بلتستان کے بعد کوئٹہ پہنچنے کی کوشش کروں گا، بلاول بھٹو

منگل 20 اکتوبر 2020 22:33

پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے ہرجلسے میں 100فیصد شرکت کریگی ،گلگت بلتستان ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے ہرجلسے میں 100فیصد شرکت کریگی ،گلگت بلتستان کے بعد کوئٹہ پہنچنے کی کوشش کروں گاسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی ہرجلسے میں 100فیصدشرکت ہوگی میں گلگت بلتستان پہنچنے کے بعدکوئٹہ پہنچنے کی کوشش کروں گاتاہم اگر کوئٹہ جلسے میں نہیں پہنچ سکاتووڈیولنک کے ذ ریعے خطاب کروں گا۔