زچہ وبچہ کی صحت یقینی بنانے کیلئے حکومتی اقدامات کے علاوہ ملکی اور بین الاقوامی اداروں کے تعاون کی بھی اشد ضرورت ہے،امان اللہ یاسین زئی

عالمی ادارے دنیا میں قدرتی آفات، قحط سالی ،ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور جامع حکمت عملی وضع کرنے میں رہنمائی اور مدد فراہم کر سکتے ہیں،گورنربلوچستان

منگل 20 اکتوبر 2020 23:29

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) گورنربلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان کے دور دراز خصوصاً پسماندہ علاقوں میں خوراک اور غذائیت کے حوالے سے بھرپور عوامی مہم چلانے پر بھرپور توجہ مرکوز رکھی جائے اس ضمن میں عوام کو فوڈ سیکورٹی فراہم کرنے، عورتوں کی شرح اموات میں کمی لانے اور زچہ وبچہ کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے حکومتی اقدامات کے علاوہ ملکی اور بین الاقوامی اداروں کے تعاون کی بھی اشد ضرورت ہی.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں تعینات یو این ڈبلیو ایف پی (UNWFP) کے کنٹری ڈائریکٹر کریسٹوفر ڈینس سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر یاسین زئی نے کہا کہ زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے سے ہی خوراک کی قلت پر قابو پایا جاسکتا ہی. انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کوویڈ-نائنٹین کے بعد دنیابھر میں یہ احساس اجاگر ہوا کہ ملکی سطح پر صحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے اور علاج معالجہ کے ساتھ ساتھ حفاظتی تدابیر پر بھی اپنی بھرپور توجہ مرکوز رکھی جائی.

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے دنیا میں قدرتی آفات, قحط سالی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور جامع حکمت عملی وضع کرنے میں رہنمائی اور مدد فراہم کر سکتے ہیں. سردست شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ صوبے کے دور دراز خصوصاً پسماندہ علاقوں میں کام کرنے پر خصوصی توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے�

(جاری ہے)