ٴپاکستان جمہوری تحریک کا کوئٹہ میں جلسہ کامیابی سے ہمکنار ہوگا، سردار حبیب خان میاں خیل

موجودہ حکمرانوں عوام سے کئے گئے وعدے وفا کرنے میں ناکام ہوگئے ً بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں یکسر ناکام ہوچکی ہے،رہنماء مظلوم اولسی تحریک

بدھ 21 اکتوبر 2020 19:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) مظلوم اولسی تحریک کے مرکزی رہنماء سردار حبیب خان میاں خیل نے کہا ہے کہ پاکستان جمہوری تحریک کا کوئٹہ میں جلسہ کامیابی سے ہمکنار ہوگا موجودہ حکمرانوں نے عوام سے جو وعدے کئے تھے اس کو وفا کرنے میں ناکام ہوگئے بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں یکسر ناکام ہوچکی ہے وزیراعظم عمران خان نے دھرنے میں کہا کرتے تھے کہ پٹرول پر زرداری ٹیکس وصول کررہا ہے اس لئے مہنگا ہے لیکن آج پٹرول پر کونیکس وصول کررہا ہے موجودہ حکومت کے 50لاکھ سستے مکانات دینے کی بجائے غریب عوام کے 50لاکھ مکانات گرائے گئے ہیں ملک میں روزگار دینے کی بجائے عوام کو بیروزگار کیا جارہا ہے حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں نے عوام کو مشکلا ت سے دو چار کردیا ہے انہوں نے کہا کہ مظلوم اولسی تحریک کے سربراہ حاجی صادق خان نے ہمیشہ غریب عوام کی خدمت کی چمن بارڈر پر خون کی ہولی کھیلی گئی اس بارڈر پرہمارے آبا واجداد کے وقت سے آمدورفت جاری ہے چمن بارڈر پر پیش آنے والے واقعے میں حاجی صادق خان کا اہم کردار تھا مظلوم اولسی تحریک،پاک فو ج اور دیگر کے شانہ بشانہ ملک کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھی گی۔