پاکستان 15 طاقتور ایشیائی ممالک کی فہرست میں شامل
لوئے انسٹیٹیوٹ کی جانب سے سیاسی اور سفارتی تعلقات جیسے 128 نکات کی جانچ پڑتال کے بعد جاری کی جانے والی رپورٹ میں چین اور امریکہ سمیت خطے میں اثر رسوخ رکھنے والے ممالک شامل، فہرست میں بھارت کی تنزلی
شہریار عباسی بدھ 21 اکتوبر 2020 23:31
(جاری ہے)
یہ ریسرچ 8 بنیادی نکات کے مطابق کی جاتی ہے جن میں کسی ملک کی فوجی صلاحیت، دفاعی نظام، معاشی و سفارتی صورتحال اور وسائل وغیرہ شامل ہیں ۔ ادارے کی رپورٹ میں ایشیائی ممالک کی جانب سے کورونا بحران سے نمٹنے کی پالیسیوں کو بھی شامل کیا گیا تھا، اس کے ساتھ ساتھ جنوب مشرقی ایشیاء کے ملک پاپوا نیوگنی کو بھی پہلی بارایشیائی ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق خطے میں سب سے زیادہ طاقتور ملک امریکہ ہے حالانکہ کورونا وائرس سے نمٹنے کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اس کے اسکور میں تین پوائنٹس کی کمی بھی واقع ہوئی ہے، اس کے باوجود گزشتہ برس ملنے والی 10 پوائنٹس کی لیڈ ابھی بھی برقرار ہے، چین اس فہرست میں تیزی سے اوپر آنے والے ممالک میں شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی نرم پالیسیوں اور موثر سفارتی تعلقات نے گزشتہ برس کی نسبت پاکستان کیلئے مثبت راستے کھولے ہیں۔ جس کی وجہ سے پاکستان اس فہرست میں اوپر آیا ہے۔ دوسری جانب بھارت کے دیگر ممالک پر انحصار تو برقرار رہا ہے مگر سفارتی اور معاشی تعلقات کے معاملے میں بھارت نیچے گیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے انتہائی موثر اقدامات، اندرونی استحکام اور جیو اکنامک سیکیورٹی میں مثبت اقدامات دیکھنے میں آئے ہیں ۔ واضح رہے کہ لوئے انسٹیٹیوٹ ایک آسٹریلوی گلوبل تھنک ٹینک ہے جو دنیا بھر کے ممالک کے معاشی و سیاسی حالت کے حساب سے ان کی فہرستیں مرتب کرتا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.