کیپٹن صفدرکی گرفتاری اور پولیس افسران کی چھٹیوں کی درخواست پر تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

جمعرات 22 اکتوبر 2020 14:21

کیپٹن صفدرکی گرفتاری اور پولیس افسران کی چھٹیوں کی درخواست پر تحقیقات ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) سندھ حکومت نے کیپٹن صفدرکی گرفتاری اور پولیس افسران کی چھٹیوں کی درخواست پرتحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے،کمیٹی تحقیقات مکمل کرکے وزیراعلی سندھ کومکمل رپورٹ پیش کرے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کیپٹن صفدرکی گرفتاری اورافسران کی چھٹیوں کی درخواست پر تحقیقات کیلئے حکومت سندھ نے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق کمیٹی میں سیدناصرحسین شاہ ، سعیدغنی،مرتضی وہاب اوردوصوبائی وزراء شامل ہوں گے، کمیٹی تحقیقات مکمل کرکے وزیراعلی سندھ کومکمل رپورٹ پیش کرے گی، رپورٹ کو سندھ اسمبلی میں ارکان کے سامنے بھی لایاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :