انسپکٹر جنرل پولیس کے حکم پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی زیرصدارت کھلی کچہری،عوام کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کیے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 22 اکتوبر 2020 17:52

انسپکٹر جنرل پولیس کے حکم پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی زیرصدارت ..
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی کی خصوصی ہدایت پر عوام والناس کے مسائل سننے اور انہیں حل کرنے کیلئے ڈی ایس پی آفس کمالیہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا کھلی کچہری میں مقامی افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

کھلی کچہری کا مقصدکمالیہ اور اس سے ملحقہ علاقہ جات کے لوگوں کے مسائل خود آ کر سننا تھا تاکہ دور دراز کے عوام اپنی شکایات خود پیش ہو کر بیان کرسکیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ ٹوبہ ٹیک سنگھ نے کھلی کچہری کے دوران عوام والناس کے مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کے احکامات دیے۔

(جاری ہے)

عوام والناس کے سوالوں کے جوابات دیتے ہو ئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد ضلع پولیس ٹوبہ کے متعلق شکایات کو براہ راست خود سنناہے تاکہ عوام کو موقع پر انصاف اور ان کی شکایات کا ازالہ ہو سکے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈکیتی، منشیات فروشی اور سوشل کرائم پر میر ا خاص فوکس ہے میری عوام والناس سے اپیل ہے کہ ایسے کسی بھی فرد کی نشاندہی کیلئے ہر شخص اپنے آپ کو پولیس کا سپاہی سمجھے اور ایسے لوگوں کے خلاف برسر پیکار رہے یہ کام پولیس اورعوام مل کرسرانجام دیں گے تو ہم یقینا کامیاب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :