Live Updates

عمران خان کے پاس این آر او دینے کی طاقت ہی نہیں ہے، محمد زبیر

مریم نواز کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ،عمران خان کی مقبولیت گرتی جارہی ہے، ترجمان کی گفتگو

جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:05

عمران خان کے پاس این آر او دینے کی طاقت ہی نہیں ہے، محمد زبیر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس این آر او دینے کی طاقت ہی نہیں ہے۔ایک انٹرویو میں پی ایم ایل (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران موجودہ حکومت کا فسطائی رویہ رہا ہے۔

(جاری ہے)

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ،عمران خان کی مقبولیت گرتی جارہی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ آئی جی کواغواکیا گیااور مریم نوازکے ہوٹل میں غنڈہ گردی کی گئی،جودہ حکومت سے کچھ بھی توقع کرسکتے ہیں۔محمد زبیر نے کہا کہ کراچی واقعہ سے متعلق میرے بیان کی توثیق پی ڈی ایم کی قیادت اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بھی کی ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات