
اسلام آباد، چھ سالہ بچہ کے سامنے خاتون کیساتھ غیر اخلاقی حرکات، بااثر ملزمان بچے کو اغواء کرکے لے گئے
شمس کالونی پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، لاہور ڈیفنس سے بچہ بازیاب کرا لیا گیا ، پولیس نے پنجاب پولیس کے اعلی آفیسر کی سفارش پر ملزمان کو چھوڑ دیا ،بچے کو عدالت میں پیش کر کے ماں کے حوالے کر دیا گیا
جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:52

(جاری ہے)
شمس کالونی پولیس نے مسماة کرن کی مدعیت میں 17 اکتوبر کو مقدمہ درج کیا جس میں خاتون نے موقف اپنایا کہ وہ لاہور میں رضا الہی کے گھر کام کرتی تھی تاہم اس گھر کا ماحول ٹھیک نہ ہونے پر وہ نوکری چھوڑ آئی اور رضا الہی کے ملازموں رفاقت وغیرہ نے اس کا شناختی کارڈ لے لیا شناختی کارڈ کی واپسی کے لیے رفاقت نے اسے فون کیا اور کہا کہ نیشنل مارکیٹ راولپنڈی آجاو اور اپنا شناختی کارڈ لے جاو مدعیہ کے مطابق رفاقت نے اسے دوبارہ فون کیا کہ ہمایوں نامی ملازم بحریہ ٹاون سے آ رہا ہے تم سری نگر ہائی وے پی ایس او پٹرول پمپ پر ٹھہرو وہاں پر تمہیں شناختی کارڈ مل جائیگا,مدعیہ کے مطابق 17 اکتوبر شام ساڑھے 6 بجے ایک سفید رنگ کی گاڑی آئی جس میں ہمایوں اور رفاقت بیٹھے تھے جنھوں نے زبردستی میرے چھ سالہ بیٹے حسنین سمیت مجھے گاڑی میں بیٹھایا اور بچہ کے سامنے مجھے برہنہ کر کے زبردستی کرنے کی کوشش کی میرے شور شرابہ کرنے پر دونوں ملزمان نے برہنہ حالت میں مجھے گاڑی سے باہر پھینک دیا اور میرے بیٹے چھ سالہ حسنین کو اغوائ کر کے لے گئی,مدعیہ کے مطابق کچھ دیر بعد پھر مجھے رفاقت کی فون آئی اور اس نے کہا کہ تمھارا بچہ ہم سابق سیکرٹری عارف الہٰی کی بیٹی انعم اور داماد رضا الہی کو فروخت کر رہے ہیں جو بھی ہمارے افسروں کی بات نہیں مانتا ان کے ساتھ ہم یہی کرتے ہیں مدعیہ کے مطابق سترہ اکتوبر کو رات 8 بجے اس نے شمس کالونی پولیس کو ساری روداد سنائی جس کے بعد شمس کالونی پولیس نے ملزمان کے خلاف اغوائ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا,پولیس کے مطابق بدھ کی سہ پہر مدعیہ کو ساتھ لیکر شمس کالونی پولیس نے لاہور ڈیفنس میں رضا الہی کے گھر چھاپہ مار کر چھ سالہ بچہ حسنین کو بازیاب کرا لیا اور ساتھ ہی سابق سیکرٹری عارف الہیٰ کے داماد رضا الہی اور ملازم رفاقت کو بھی گرفتار کر کے تھانہ شمس کالونی منتقل کر دیا پولیس ذرائع کے مطابق رات 9 بجے پولیس کی چھاپہ مار ٹیم مغوی بچہ اور ملزمان کو لے کر واپس تھانہ شمس کالونی پہنچی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم رضا الہیٰ اور رفاقت کو تھانہ منتقل کرتے ہی سفارشیوں کی کالز آنا شروع ہو گئیں اور رات تقریبا تین بجے شمس کالونی پولیس نے پنجاب پولیس کے اعلیٰ آفیسر کی سفارش پر گرفتار دونوں ملزمان رضا الہیٰ اور رفاقت کو چھوڑ دیا جبکہ مغوی بچہ کو جمعرات کی صبح جوڈیشل مجسٹریٹ شعیب اختر کی عدالت میں پیش کر کے بازیاب کرائے گئے بچہ کو ماں کے حوالے کر دیا ہے اس سلسلے میں پولیس کا موقف معلوم کرنے کے لیے ڈی ایس پی گولڑہ خالد اعوان سے متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ان سے رابطہ نہ ہو سکا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
نشان حیدر اعزاز حاصل کرنیوالے پاک فوج کے آفیسر کیپٹن راجہ محمد سرور شہید کا 77واںیوم شہادت 27جولائی کو منایا جائیگا
-
جعلی سرکاری آفیسر بن کر آئس سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
پی ٹی آئی کی آئندہ تحریک تمام تحریکوں سے مختلف ہوگی، رئوف حسن
-
جلوزئی میں غریب طالبعلم کو اجتماعی جنسی درندگی کا بار بار نشانہ بنانے،بلیک میل کرکے ویڈیوز اور تصاویر بنانے والے سفاک گرو گرفتار
-
سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق کا یونین کونسل نمبر 108 لاہور میں ترقیاتی سکیموں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب
-
9 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم نیک احمد کو چودہ سال قید کی سزا
-
اہل بیت سے محبت کرنے والے کبھی گمراہ نہ ہوں گی: شیخ الاسلام ڈاکٹرطاہرالقادری
-
اسپیکر کے پی اسمبلی کا مخصوص نشستوں پر ارکان کے حلف کیلئے اجلاس بلانے سے انکار
-
وفاقی وزیرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت پی آئی ایف ڈی کی سینٹ کا اجلاس
-
سپیکر پنجاب اسمبلی اور 26معطل اپوزیشن اراکین کی ملاقات کی اندرونی کہانی
-
کراچی میں ڈمپرجلانے کے مقدمے کی سماعت ایک بار پھر مؤخر
-
اسدقیصر کا مولانا خانزیب سمیت دو افراد کی شہادت پر اظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.