
بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے اور سی پیک پر کرونا وائرس کے اثرات عارضی ہیں: میاں زاہد حسین
دنیا میں سرمایہ وافر جبکہ شرح سود کم ہے، غریب ممالک فائدہ اٹھائیں، منصوبے کے مخالف ملک ہاری ہوئی جنگ لڑ رہے ہیں
جمعہ 23 اکتوبر 2020 16:04

(جاری ہے)
تمام تر دباؤ کے باوجودپاکستان اس منصوبے میں بھرپور تعاون کر رہا ہے اور سی پیک تیزی سے زیر تکمیل ہے۔
125 ممالک اور 40 بین الاقوامی تنظیمیں بی آر آئی سے منسلک ہوچکی ہیں اور مزید درجنوں ممالک اور تنظیمیں اس میں شمولیت کی خواہاں ہیں۔مختلف ممالک کی یہ قبولیت ترقی پذیر ممالک کے پالیسی سازوں میں چین کی اقتصادی ترقی کے کامیاب ماڈل کو اپنانے کی خواہش کی عکاسی کرتی ہے اور اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ یہ منصوبہ عالمی اقتصادی پیداوار خوشحالی اور ترقی پذیر ممالک میں امن اور استحکام کو یقینی بنائے گا۔ ترقی پزیر ممالک میں یہ خیال زور پکڑتا جا رہا ہے کہ مغربی اقتصادی نظام نے دنیا میں تنازعات غربت اور ایشیائی و افریقی ممالک کے وسائل لوٹنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔اس منصوبہ میں کئی سو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے جبکہ 1 ہزار ارب ڈالر مزید خرچ کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس میں سے پاکستانی صنعت، خدمات اور آئی ٹی وغیرہ کے شعبوں کو اپنا بھرپور حصہ لینے کی ضرورت ہے۔اس منصوبہ کو چینی سازش قرار دینے والے یہ بھول جاتے ہیں کہ90 فیصد سے زائد ممالک مغربی ملکوں اور اداروں کے مقروض ہیں۔ یہ ممالک اپنی سالانہ آمدنی کا 30 سے40 فیصد تک قرضوں کی اقساط ادا کرنے پر مجبور ہیں جو کہ مغربی کی نام نہاد ترقیاتی امداد کا نتیجہ ہے۔ اس امداد نے غریب ممالک کو مقروض تو کر دیا ہے مگر ا نکی ترقی میں بہت ہی معمولی کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان کو چاہیے کہ وہ خود کو بہتر انداز میں منظم کرے ملکی سلامتی کے علاوہ اقتصادیات کو اولین ترجیح دے اورسٹریٹچک اعتبار سے واضح اور دوٹوک مؤقف اپنائے ۔پاکستان چین کی مدد سے خطے میں ہندوستان کے غلبے کی خواہش کو ناکام بنائے اورہر مشکل گھڑی میں کام آنے والے دوست ملک چین کو کسی قیمت پر ناراض نہ کرے ۔مزید تجارتی خبریں
-
ایک سال میں بینکوں کے ڈپازٹس 3685 ارب روپے بڑھے گئے
-
اسلام آباد میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر
-
شہر میں چکن گوشت کی قیمتوں میں مرحلہ وار کمی ہونے لگی
-
10 کلو آٹا 905 روپے اور 20 کلو تھیلا 1808 روپے قیمت مقرر
-
بینک اسلامی اور ایم جی موٹر زکے درمیان کار فنانسنگ کامعاہدہ
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کمی
-
کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پر 31.6 فیصد اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 15 روپے کلو کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج ،مسلسل تیسرے روز بھی تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار 310 پوائنٹس تک پہنچ گیا
-
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4700 سو روپے کا بڑا اضافہ
-
30 ہزار روپے کے بجٹ میں دستیاب بہترین اسمارٹ فونز کی فہرست جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.