
وفاقی دارالحکومت کو روشن،صاف ستھرااور سرسبزوشاداب بنانے کیلئے سی ڈی اے تمام تر وسائل بروکار لارہا ہے، عامر علی احمد
سڑکوں اور مین شاہراہوں کی لین مارکنگ ،مرمت اور کارپٹنگ، اسٹریٹ لائٹس کی بحالی، پارکوں،پبلک مقامات اورندی نالوں کی صفائی کا آغاز کردیاگیا شہر کے گرین کریکٹر کی بحالی کیلئے ہزاروں کی تعداد میں پھول پھلدار پودے بھی لگائے جارہے ہیں، چیرمین سی ڈی اے
جمعہ 23 اکتوبر 2020 21:37
(جاری ہے)
چیئرمین سی ڈی اے نے افسران کو موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں اسٹریٹ لائٹس کی فوری بحالی پرکام تیز کیا جائے،اورجلداز جلد شہربھر کی روشنیاں بحال کی جائیں،تاکہ شہریوں اور مسافروں کو تکلیف سے بچایا جاسکے۔
انہوں نے ڈائریکٹر سٹی سیوریج کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے نکاسی کے حوالے سے مسائل اور شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے، جہاں جہاں کوئی میں ہول خراب یا بند ہے اسے بھی فوری طورپر کھولا جائے۔ڈائرکٹر روڈ مینٹینینس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ مرکزی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ رابطہ سڑکوں،گلی محلے کی سڑکوں پربھی توجہ دی جائے اور ان کی مرمت اور کارپٹنگ کے کام کا آغاز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بہت سی مین شاہراہوں پر لین مارکنگ مکمل کی جاچکی ہے جبکہ مذکورہ شاہراہوں کی مرمت اور پیچ ورک کا کام بھی جاری ہے تاہم چھوٹی سڑکوں پربھی مرمت اور کارپٹنگ کے کام کا آغاز ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہمارا فرض ہے جس کی انجام دہی کیلئے سی ڈی اے اپنی خدمات سر انجام دے رہاہے۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کی شہری سہولیات میں کوئی کوتاہی نہیں برداشت کی جائے گی،اگر مذکورہ سہولیات کی فراہمی کیلئے افسران کو مزید بجٹ،افرادی قوت یامشنری درکار ہے تو وہ ہمیں آگاہ کریں۔واضح رہے کہ چیئر مین سی ڈی اے عامر علی احمد گزشتہ چند روز سیصفائی،اسٹریٹ لائٹس،انوائرمنٹ ،روڈ مینٹینینس، سٹی سیوریج سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اور اپنے ادارے کی کارکردگی جانچنے کیلئے روزانہ شہر کے دورے کررہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
ترک کمپنی حکام کا راوی شہر کا دورہ، روڈا منصوبہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
-
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کا نمایاں اضافہ
-
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈ کی بر وقت واپس ادائیگی کے انتظامات کر لئے
-
جعلی دستاویزات پر بیلجیئم جانے والے 2افراد لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے پنجاب پولیس کے ملازمین کیلئے ہیلتھ کیئر کے شاندار اقدامات
-
وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرگندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کیخلاف جاری مہم کے بہترین نتائج
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر مریم اورنگزیب، خواجہ سلمان رفیق، کاظم پیرزادہ ، صہیب بھرت، رانا سکندرعظمت پورپہنچ گئے
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پرمریم اورنگزیب اور وزراء امدادی سامان لیکر عظمت پورپہنچ گئے
-
لاہور میں تعلیمی اداروں کی فیسوں میں اضافے پر طلبہ سراپا احتجاج
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی کان مہتر زئی آمد، شہید کانسٹیبل الطاف الرحمان کے لواحقین سے تعزیت
-
حویلیاں پولیس کی کارروائی، سگے بھائی اور بھابھی کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
-
بے قصورشہریوں کو رشوت کے لیے حراست میں رکھنے والے پولیس اہلکاروں پراغوا برائے تاوان کا مقدمہ قائم کیا جائے، آئی جی سندھ سے درخواست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.