
قومی ٹیم کے کپتان اور نائب کپتان کا جارحانہ حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترنے کا عزم
ٹیم لیڈرز کی حیثیت سے میں اور شاداب اپنی فٹنس سے باقی کھلاڑیوں کے لیے مثال بننا چاہتے ہیں، کپتان بابراعظم
ہفتہ 24 اکتوبر 2020 20:42

(جاری ہے)
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے واضح کیا کہ جس طرح کھیل میں جدت آرہی ہے، اس کی رفتار بڑھتی جارہی ہے، لہٰذا ہمیں مثالی فٹنس قائم کرنا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ بطور کپتان اور نائب کپتان ہمیں اپنی فٹنس سے دوسروں کے لیے مثال قائم کرنی ہے۔شاداب خان نے کپتان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ اسکواڈ میں شامل کئی کرکٹرز ان سے فٹنس پر بات کرنے آتے ہیں۔وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان کا کہنا تھا کہ وہ زمبابوے کو ترنوالہ نہیں سمجھیں گے، آئی سی سی مینز ورلڈ سپر لیگ کا ایک ایک پوائنٹ بہت قیمتی ہے، لہٰذاوہ سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زمبابوے کے خلاف میچز میں کامیابی سے نیوزی لینڈ روانگی سے قبل اعتماد میں اضافہ ہوگا۔کپتان بابراعظم نے کہا کہ پاکستان کو آئندہ چند ماہ بہت کرکٹ کھیلنی ہے اور اس میں جارحانہ حکمت عملی اپنا کر و ہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک بار پھر عالمی رینکنگ کی ٹاپ ٹیموں میں شامل کرنے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بحثیت مجموعی ہمیں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ، تینوں شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔بابراعظم نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف سیریز میں ہمیں ہوم ایڈوانٹیج حاصل ہوگا مگر ہم اسٹیڈیم میں مداحوں کی کمی ضرور محسوس کریں گے، کوشش کریں گے کہ اپنی کارکردگی کے ذریعے گھروں میں بیٹھے فینز کوکوویڈ19 کی صورتحال میں خوشی کا موقع فراہم کرسکیں۔ انہوں نے فینز سے درخواست کی ہے کہ وہ دورہ انگلینڈ اور نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کی طرح انہیں گھروں سے بیٹھ کر اسپورٹ کریں۔دونوں کھلاڑیوں نے حالیہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کو معیاری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایونٹ میں سخت مقابلے ہوئے، نوجوان کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وہ پرامید ہیں کہ ایسے ایونٹس سے ڈومیسٹک کرکٹ کے معیار میں مزید بہتری آئے گی جو بین الاقوامی اور قومی کرکٹ کے درمیان فرق کوکم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ایشین جونیئر اسکواش چمپئن شپ،5پاکستانی کھلاڑی سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
افغان کرکٹ اسٹار راشد خان ایم ایچ ڈیولپرز کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر
-
پشاور زلمی ایک بار پھر پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول فرنچائز
-
بی بی ایل سیزن 15کا شیڈول جاری،شاہین آفریدی، بابر اعظم بھی ایکشن میں نظر آئیں گے
-
محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، کرکٹ کے فروغ کیلئے اہم فیصلے
-
پاکستان نے ایشین یوتھ گرلزنیٹ بال چیمپئن شپ فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
-
پاکستان چیمپیئنز نے ڈبلیو سی ایل سیزن 2 سے قبل اپنا نیا لوگو متعارف کروا دیا
-
زمبابوے اور جنوبی افریقا کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ 6 جولائی سے شروع ہوگا
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس،پہلے نیشنل یوتھ گیمز ستمبر 2025 میں منعقد ہوں گے
-
پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ، رواں مالی سال کیلئے 18 ارب 30 کروڑ روپے کے بجٹ تخمینہ جات کی منظوری
-
ہاکی ایشیا کپ ،پاکستانی ٹیم کو بھارت جانے کا گرین سگنل مل گیا
-
ایچ بی ایل پی ایس ایل سٹیک ہولڈرز کا اجلاس، شاندار کارکردگی پر اظہارِ اطمینان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.