ڈکیتی اور سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث موٹا گینگ کے 2ملزمان گرفتار

پیر اکتوبر 13:41

ڈکیتی اور سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث موٹا گینگ کے 2ملزمان گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) شادباغ پولیس نے گن پوائنٹ پر ڈکیتی اور سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث موٹا گینگ کے 2ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضے سے 18 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی،12موبائل فونز، 2 موٹر سائیکلیں اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیاگیا ۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں گینگ کا سرغنہ آصف عرف موٹا اورعمر دراز شامل ہیں ۔ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جو متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔