
جسٹس چوہان نے سلیم ملک کی اپیل پر فیصلہ سنادیا
لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان نے انڈیپنڈینڈنٹ ایڈجوڈیکٹر کی حیثیت سے سلیم ملک کی کلیئرنس سرٹیفکیٹ کے لیے اپیل پر فیصلہ سنادیا ہے
پیر 26 اکتوبر 2020 16:26

11 صفحات پر مشتمل فیصلے میں جسٹس چوہان نے لکھا ہے کہ درخواست گزار (سلیم ملک)پی سی بی سے میچ فکسنگ یا سٹہ بازی کے معاملے پر پی سی بی کلیئرنس سرٹیفکیٹ مانگ رہے ہیں ۔ ان کی پی سی بی سے یہ درخواست غیرفطری ہے۔
درخواست گزارایک طرف توپی سی بی کے ماتحت قائم کردہ کرکٹ اکیڈمی میں ملازمت کی درخواست کررہے ہیں اور وہ دوسری طرف پی سی بی سے این او سی بھی مانگ رہے ہیں، لہٰذا یہ استدعا قبول نہیں کی جاسکتی۔
(جاری ہے)
درخواست گزار کو اپنا رویہ اچھا کرنا ہوگا، درخواست گزارپی سی بی میں نوکری کے لیے این او سی نہیں مانگ سکتے۔
یہ اپیل نمٹائی جاتی ہے اورپی سی بی اس ٹرانسکرپٹ کی اوریجنل ٹیپس کی تصدیق کروائے بغیر اسے درخواست گزار کے خلاف استعمال نہیں کرسکتا۔ درخواست گزار کی بیٹنگ کوچ کے لیے درخواست پر پی سی بی اپنا فیصلہ کرے۔
تفضل رضوی، قانونی مشیر پی سی بی:
پی سی بی کےقانونی مشیر تفضل رضوی کہتے ہیں کہ انڈیپنڈینڈنٹ ایڈجوڈیکٹر نے سلیم ملک کی اپیل نمٹا دی ہے۔ جسٹس ر فضل میراں چوہان نے واضح کیا ہےکہ سلیم ملک کی جانب سے این اوسی کے اجراء کی استدعا منظور نہیں کی جاسکتی ہے ، اس کے لیے سلیم کو ملک کو بہتررویہ پیش کرنا ہوگا۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
دورہ بنگلا دیش،پاکستان ٹیم کا کیمپ 8جولائی سے لگے گا
-
راشد نسیم دنیا کے تیز ترین باکسنگ پنچ مارنے والے کھلاڑی بن گئے، پاکستان کے لیے 154 واں عالمی ریکارڈ
-
امریکی گالفرپیٹرک ریڈ نے LIV گالف ڈیلس ٹورنامنٹ جیت لیا
-
پاکستان کے مارشل آرٹسٹ راشد نسیم نے ایک اورعالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
-
فلومینینسیاور الہلال کی ٹیمیں فیفا عالمی کلب فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں
-
باسکٹ بال، اردن کا اسرائیل کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار
-
پاکستان شاہینز لگاتار تیسرے سال ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لیں گے
-
ویمن ٹی ٹونٹی رینکنگ، پاکستان کی سعدیہ اقبال کا پہلا نمبر برقرار
-
وائٹیلٹی بلاسٹ ٹی -20ٹورنامنٹ میں4جولائی کومزید 7 میچ کھیلے جائیں گے
-
یوئیفا ویمنزفٹ بال چیمپئن شپ (کل )سے سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوگی
-
انگلینڈ کی ایما ریڈوکانو ، کیٹی بولٹراور سونی کارٹل کا ومبلڈن اوپن ٹینس مینز سنگلز میں فاتحانہ آغاز
-
دورہ بنگلادیش کیلئے پاکستان کے سکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.