پی ڈی ایم سرکس نے کوئٹہ جلسے میں عزائم دکھا دیئے ہیں،ان کا اصل ہدف مال بچانا اور ریاست کو بلیک میل کرنا ہے، علی زیدی

پیر اکتوبر 17:29

پی ڈی ایم سرکس نے کوئٹہ جلسے میں عزائم دکھا دیئے ہیں،ان کا اصل ہدف مال ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہاہے کہ پی ڈی ایم سرکس نے کوئٹہ جلسے میں عزائم دکھا دیئے ہیں،ان کا اصل ہدف مال بچانا اور ریاست کو بلیک میل کرنا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرٹویٹرپراپنے پیغام میں وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ پی ڈی ایم نے کشمیر میں مودی کی بربریت پرکسی نے زبان نہیں کھولی جس کا فائدہ مودی کو پہنچے گا،یقین ہے کہ سرکس والے اپنے آقا کو ناراض نہیں کرنا چاہتے۔

(جاری ہے)

علی زیدی نے کہا کہ نانی اماں سمیت پورے گروہ میں سے کسی کے چہرے پر ندامت کے آثار نہیں ان کے رویے اور حرکتیں شرمناک ہی نہیں اس سے بھی بدتر ہیں۔وفاقی وزیر نے مسلم لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز اینڈ کمپنی فوجیوں اور سرکاری افسروں کو احکامات نہ ماننے کی ترغیب دیکر بغاوت پر ابھار رہے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں وزیراعظم سمجھوتہ کریں گے نہ انہیں این آر او دیں گے۔انھوں نے کہا کہ سرکس والے ملک میں فساد و انتشار چاہتے ہیں، مودی کے نیچے بھارت کا جی ڈی پی منفی 10 فیصد تک گرچکا ہے۔