ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر پولیس کی کاروائیاں، ملزمان گرفتار، مقدمات درج

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 26 اکتوبر 2020 17:33

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر پولیس کی کاروائیاں، ملزمان گرفتار، ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف جہلم پولیس کاکریک ڈاؤن جاری، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری مقدمات منشیات 08درج،2کلو 460گرام چرس بر آمد ، 11لیٹر شراب برآمد تفصیلات کے مطابق عرفان عطاء ایس آئی تھانہ لِلہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم مسعود حسین ولد عبد القیوم عرف ملنگی ساکن ڈہوک جندر بھلووال تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم سے 240گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

محمد اشرف SIتھانہ جلالپور شریف نے ملزم ولید احمد عرف بلا ولد نذیر احمد ساکن جلالپور شریف تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم سے 220گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)



شوکت محمود اے ایس آئی تھانہ دینہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم شاہ روز ولد شیخ محمود علی ساکن نئی آبادی مفتیاں دینہ ضلع جہلم سے 300گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

نذیر احمد ایس آئی تھانہ دینہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد علی ولد خان زادہ گل ساکن کیانی سیٹریٹ منگلا روڈ جہلم سے 1کلو 200گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ محمد اشرف ایس آئی تھانہ جلالپور شریف نے کاروائی کرتے ہوئے 2منشیات فروشوں 1۔ ظفراقبال ولد باطی خان ساکن محلہ آزاد پورہ پنن وال تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم سے 200گرام چرس بر آمد کر لی جبکہ 2۔

وسیم عنصر ساکن محلہ دربار جلالپور شریف ضلع جہلم سے 300گرام چرس بر آمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔ غلام عباس اے ایس آئی چوکی کھیوڑہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اشفاق عرف فاقو ولد محمد خان ساکن محلہ کوٹ سلطان پنڈدادنخان ضلع جہلم سے 10لیٹر شراب بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ طالب حسین اے ایس آئی تھانہ پنڈدادنخان نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم مشرف شریف ولد محمد شریف ساکن کوٹ پھپھرہ تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم سے 1بوتل شراب بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

مقدمات اسلحہ2درج پسٹل ، رائفل اور روندز بر آمد ،عرفان عطاء ایس آئی تھانہ لِلہ نے ملز م مسعود حسین ولد عبد القیوم عرف ملنگی ساکن ڈہوک جندر بھلووال تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم متعلقہ مقدمہ نمبر 182/20بجرم 9-Bسے بروقت گرفتاری پسٹل 30بور موزر نما،2میگزین اور 20روندز برآمد کر کے الگ مقدمہ درج کر لیا ۔ محمد ریاض اے ایس آئی تھانہ پنڈدادنخان نے ملز ذوالفقار علی ولد ملازم حسین ساکن کوٹ پیروالا تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم سے رائفل 44بور معہ 7روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ مطلوب حسین SIانچارج چوکی کالا گجراں نے زیر تفتیش مقدمہ کے ملزم خان محمد ولد ظفر ساکن پنڈ رتوال تحصیل جہلم کے انکشاف پر پسٹل30بور معہ 5روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :