
قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ کادوسرا روز مکمل
سدرن پنجاب کے حسین طلعت کی شاندار ڈبل سنچری، سندھ کے فواد عالم 90 رنز بناکر ناٹ آؤٹ
منگل 27 اکتوبر 2020 11:08

(جاری ہے)
کپتان شان مسعود 134 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
ناردرن کے نعمان علی نے 4 اور اطہر محمود نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔یاد رہے سدرن پنجاب نے میچ کے دوسرے روز 1 وکٹ کے نقصان پر 174 رنز سے اپنی پہلی اننگزکا آغاز کیا تھا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری میچ کے دوسرے روز فواد عالم کے ناقابل شکست 90 رنز کی بدولت سندھ نیسنٹرل پنجاب کے 207 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 196 رنز بنالیے ہیں جبکہ اس کی 4 وکٹیں باقی ہیں۔تابش خان 17 کے انفرادی اسکور سے فواد عالم کے ہمراہ میچ کے تیسرے روز کا آغاز کریں گے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان اب تک 83 رنز کی شراکت قائم ہوچکی ہے۔ احمد بشیر اور وقاص مقصود 2،2 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ ا س سے قبل سنٹرل پنجاب کی ٹیم میچ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز کے مجموعے میں صرف 2 رنز کا اضافہ کرسکی اور پوری ٹیم 207 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں جاری میچ کا دوسرا روز بلوچستان کے نام رہا۔ 195 رنز کی سبقت سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی بلوچستان کی ٹیم نے میچ میں مجموعی طور پر 229 رنز کی سبقت حاصل کرلی ہے اور اس کی ابھی 9 وکٹیں باقی ہیں۔ دن کے اختتام پر بلوچستان نے اپنی دوسری اننگز میں 1 ایک وکٹ کے نقصان پر 34 رنز بنالیے ہیں۔ سمیع اسلم 15 اورنائٹ واچ مین خرم شہزاد 4 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔اس سے قبل بلوچستان نے میچ کے دوسرے روز 7 وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز سے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو ان کی پوری ٹیم 362 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ بسم اللہ خان 118 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کے پی کے اسپنر ساجد خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں خالد عثمان اور کامران غلام کے علاوہ کے پی کا کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہرسکا اور ان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 167 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔بلوچستان کے خرم شہزاد نیتباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 27 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کپتان یاسر شاہ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ خالد عثمان 57 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ کامران غلام نے 42 رنز بنائے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلمان آغا نے پاکستانی کرکٹرز کے ’نک نیم‘ بتا دیئے
-
بھارت ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس کی مخالفت میں کھل کر سامنے آگیا
-
زیادہ ٹیسٹ سنچریاں، جو روٹ نے راہول ڈریوڈ، اسٹیو اسمتھ کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ثام وربیک اور کیٹرینا سینیاکووا نے ومبلڈن اوپن ٹینس کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
-
پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی آئرلینڈ کے دورے کی تیاریوں کا سلسلہ جاری
-
فاسٹ باؤلر احمد دانیال کا قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت پر خوشی کا اظہار
-
محمد سراج اور شبھمن گل نے جو روٹ کو دفاعی حکمت عملی اپنانے ٹرول کردیا
-
ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان شاہینز کا اعلان
-
7 بار کے چیمپئن جوکووچ ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر
-
دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان کی 18 رکنی ٹیم کا اعلان، 25 سال سے کم عمر11 کھلاڑی شامل
-
ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 15رکنی سکواڈ کا اعلان
-
پاکستان میں فٹبال کا بے پناہ ٹیلٹ ہے، محسن بیگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.