سرگودھا ‘سموگ سے بچانے کیلئے ضلع کی مختلف شاہراہوں پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون جاری

منگل 27 اکتوبر 2020 12:59

سرگودھا ‘سموگ سے بچانے کیلئے ضلع کی مختلف شاہراہوں پر دھواں چھوڑنے ..
سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) سیکرٹری ڈی آر ٹی اے فاروق حیدر عزیز نے بتایاکہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے زیر اہتمام ماحول کو سموگ سے بچانے کیلئے ضلع کی مختلف شاہراہوں پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون جاری۔

(جاری ہے)

اس کریک ڈاؤن کے دوران 70گاڑیوں کے چالان کئے گئے اور9 گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کر دیاگیا جبکہ محکمہ ٹرانسپورٹ ‘ پولیس او رماحولیات پر مشتمل ٹیموں نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو مجموعی طو رپر 51250روپے جرمانہ کیا ۔

انہوں نے ٹرانسپور ٹرز کو خبردار کیا کہ وہ گاڑیوں کے انجن کی سروس اور آئل کی تبدیلی مقررہ وقت کے اندر کروائیں تاکہ گاڑیوں سے زہریلے دھوئیں کے اخراج کو روک کر ماحول کو آلودگی سے بچایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ چیکنگ کا یہ سلسلہ موسم سرماکے اختتام تک جاری رہے گا ۔انہوں نے عملہ کو ہدایت کی کہ ٹرانسپورٹر ایکسل لوڈ مینجمنٹ پر بھی عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ حادثات کے ساتھ ساتھ سڑکوں کو پہنچنے والے نقصان کو روکا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :