مرحوم ایم پی اے حاجی غلام حسین انڑ کے فرزند شفقت حسین انڑ نے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

شفقت حسین انڑ اب پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت میں پیش پیش ہوں گے، فریال تالپور

منگل 27 اکتوبر 2020 13:46

مرحوم ایم پی اے حاجی غلام حسین انڑ کے فرزند شفقت حسین انڑ نے پی پی پی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) پی ٹی آئی سندھ کے اہم رہنما اور مرحوم ایم پی اے حاجی غلام حسین انڑ کے فرزند شفقت حسین انڑ نے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ منگل کو پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور سے شفقت حسین انڑ نے زرداری ہاوًس کراچی میں ملاقات کی ،فریال تالپور سے ملاقات کے دوران شفقت حسین انڑ نے باضابطہ طور پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا،فریال تالپور نے شفقت حسین انڑ کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا،یقین ہے۔

(جاری ہے)

فریال تالپور نے کہاکہ شفقت حسین انڑ اب پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت میں پیش پیش ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی ملک میں آئین، جمہوریت اور عوام کے حقوق کی محافظ ہے۔شفقت حسین نے کہاکہ پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے، جس کی سیاست کا محور عوام اور اس کی ترقی ہے۔شفقت حسین انڑ پی ٹی آئی سکھر و لاڑکانہ ریجن کے اہم ترین رہنما، تعلقہ ڈوکری کے سابق ناظم اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر رہے ہیں،اس موقع پر صوبائی وزیر سہیل انور سیال اور اور پی پی پی پی باقرانی کے تعلقہ صدر طارق انور سیال بھی موجود تھے۔