مظفر آباد،حضورﷺ آپ آئے تو دل جگمگائے ،عاشقان رسولؐ کی عظیم الشان ’’تحفظ ناموس رسالت میلادریلی‘‘ (آج) نکالی جائے گی

ریلی کے تمام تر انتظامات مکمل،انتظامیہ نے ریلی کا روٹ کلیئرکردیا،عاشقان رسول اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سمیت شریک ہونگے ترقیاتی ادارہ‘ بلدیہ اہلکاروں نے میلادریلی کے روٹ کی صفائی مکمل کرلی، شہر روشنیوں سے جگمگااٹھا، ہر سو درودوسلام کی صدائیں بلند

بدھ 28 اکتوبر 2020 15:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) حضورﷺ آپ آئے تو دل جگمگائے ، عاشقان رسول کی عظیم الشان ’’تحفظ ناموس رسالت میلادریلی‘‘ آج نکالی جائے گی،ریلی کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے، انتظامیہ نے تحفظ ناموس رسالت میلادریلی کا روٹ کلیئرکردیا،سینکڑوںعاشقان رسول اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سمیت تحفظ ناموس رسالت میلادریلی میں شریک ہوں گے۔

ترقیاتی ادارہ اور بلدیہ اہلکاروں نے تحفظ ناموس رسالت میلادریلی کے روٹ کی صفائی مکمل کرلی، شہر روشنیوں سے جگمگااٹھا، ہر سو درودوسلام کی صدائیں بلند ہورہی ہیں،جشن عیدمیلادالنبیﷺ کے حوالہ سے انتظامات اورچراغاں و سجاوٹ کا جائزہ لینے کیلئے مرکز ی سیرت کمیٹی کے ذمہ داران کا شہر کا دورہ ، چہلہ بانڈی،گھڑی پن دومیل،گوجرہ،چھتر بینک سکوائر،نلوچھی،شوکت لائن،المصطفیٰ چوک نیلم پل،بیلہ نورشاہ،تھوری،امبور،سنڈھ گلی سمیت شہرکے مختلف حصوں میں تحفظ ناموس رسالت میلادریلی کے روٹ کا مکمل جائزہ لیا، میلادالنبیﷺ کی محافل،گیارہ ربیع الاول کی ’’تحفظ ناموس رسالت میلادریلی ‘‘ اور دیگر امورپر کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اپنی گفتگو میں مرکزی سیرت کمیٹی کے سیکرٹری جنرل عتیق احمدرضانے کہا کہ حضورسرورعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت مطہرہ کا فیض عام کرنے کیلئے جشن عیدمیلادالنبیﷺاورمحافل میلادالنبیﷺکاانقادناگزیرہے۔حضوررحمت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات ستودہ صفات کی شان خودرب ذوالجلال عزوجل نے بلند فرمائی ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان ہر لمحہ بلندتر ہورہی ہے۔

انہوںنے کہاکہ اللہ کریم نے اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنی صفات کا مظہر بناکر مبعوث فرمایا۔اللہ نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنی شانِ رحیمی عطاکرکے کل کائنات کیلئے رحمت بنایا،اپنی شانِ رحیمی عطاکرکے مومنوںکیلئے رئووف ورحیم بنایا،اپنی شان ِقاسمی عطاکرکے سارے جہاںکے خزانوںکا مالک ومختاربنایا۔اللہ عزوجل نے اپنے حبیب مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنی شان کریمی عطاکرکے کریم بنایااوراللہ عزوجل نے اپنے حبیب مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کاذکر اپنا ذکرقراردیا۔

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کاہرعمل اپنی اتباع قراردیا۔اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت اللہ عزوجل کی محبت ہے اورحضورختم المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قربت اللہ کی قربت ہے۔انہوںنے کہاکہ نوجوان نسل کسی بھی طرح کے تفرقہ میں پڑے بغیر حضور سرورکائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی غیرمشروط محبت کو اپنے دل ودماغ کا محورومرکزبنالے ان کے تمام اعمال احسنِ تقویم کی منزل حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ پوری کائنات کا مقصود حضور پرنورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات گرامی ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مبارک دامن چھوڑکر کوئی بھی مسلمان دنیاوآخرت میں کامیابی نہیں حاصل کرسکتا۔مرکزی سیرت کمیٹی کے سیکرٹری جنرل عتیق احمدرضانے کہاکہ حضور رحمت عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ظہور سے کائنات عالم کو اللہ عزوجل کا شعور اور نور عطاہوا۔اس سے بڑی بدبختی اور کچھ نہ ہوگی کہ مسلمان اس نور رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے فیض حاصل نہ کرسکیں۔انہوںنے کہاکہ عقائد کو در ست رکھیںاوراپنی نئی نسل کو صحابہ کرامؓاور اولیائے کرامؒواسلاف کے طریقے پر قائم رکھنے کے لئے ان کی تربیت کی طرف بھرپورتوجہ دیں۔