سپریم کورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر13 سالہ لڑکی کے اغواء کا ملزم گرفتار

جمعرات اکتوبر 13:21

سپریم کورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر13 سالہ لڑکی کے اغواء کا ملزم گرفتار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) سپریم کورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر13 سالہ لڑکی کے اغواء کے ملزم کوگرفتار کرلیا گیا ۔ جمعرات کو کیس کی سماعت جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے ملزم عطاء الرحمان کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی ۔ جسٹس سجاد علی شاہ نے کہاکہ ایسے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

(جاری ہے)

ملزم عطاء الرحمان نے ساتھیوں سے ملکر ڈی جی خان میں 13 سالہ مہمونہ کو اغواء کیا تھا،ملزم کی ضمانت قبل ازگرفتاری ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ نے بھی مسترد کر دی تھی ،ضمانت مسترد ہونے پر تھانہ سیکرٹریٹ کے اہلکاروں نے حراست میں لے لیا ۔اسلام آباد پولیس نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کے ذریعے ڈی جی خان پولیس سے رابطہ کیا ،ڈی جی خان پولیس ملزم کو رسمی کارروائی کے بعد متعلقہ تھانے منتقل کریگی