مسجد اقصی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ناجح بکیرات گرفتار

صہیونی فوج کی بھاری نفری نیاسلامی تعلیم کے مرکز پرچھاپہ مارکرگرفتارکیا،اسلامی اوقاف کا بیان

جمعرات 29 اکتوبر 2020 16:43

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک کارروائی کے دوران مسجد اقصی کے انتظامی امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور القدس اوقاف کے سینئر عہدیدار الشیخ ناجح بکیرات کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی اوقاف کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ صہیونی فوج کی بھاری نفری نے پرانے بیت المقدس میں باب السلسلہ کے قریب ڈاریکٹوریٹ جنرل برائے اسلامی تعلیم کے مرکز پرچھاپہ مارا اور وہاں پر موجود الشیخ ناجح بکیرات کو گرفتار کرلیا۔

الشیخ ناجح بکیرات کی یہ پہلی گرفتاری نہیں بلکہ انہیں مسجد اقصی کے حوالے سے مختلف سرگرمیوں میںحصہ لینے کے جرم میں کئی بار حراست میں لیا جا چکا ہے۔اسرائیلی فوج اور پولیس روز مرہ کی بنیاد پر مسجد اقصی پر یہودی آباد کاروں کو دھاووں کی اجازت دیتی ہے مگر فلسطینیوں کو قبلہ اول میں عبادت کی ادائیگی سے روکا جا رہا ہے۔