پاک فوج ہرسطح پر متحد ہے،پلوامہ واقعہ کے بعد فتح کو متنازعہ اورپاک فوج کونشانہ بنانے پرغم وغصہ پایاجاتاہے، ترجمان پاک فوج

جمعرات 29 اکتوبر 2020 18:29

پاک فوج ہرسطح پر متحد ہے،پلوامہ واقعہ کے بعد فتح کو متنازعہ اورپاک ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہاہے کہ پلوامہ واقعہ کے بعد فتح کو متنازعہ اورپاک فوج کونشانہ بنانے پرغم وغصہ پایاجاتاہے۔جمعرات کو صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہاکہ پاک فوج بطور ادارہ ایک اکائی ہے،فوج کی قیادت اوررینکس میں کوئی فرق نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاک فوج کوبطورادارہ متنازعہ بنانیکی کوششیں کی جارہی ہیں۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ فوج کا ترجمان ہوں آدھا سچ یا آدھا جھوٹ نہیں بول سکتا، زبیرعمرکی ملاقات سے متعلق جو بولا ریکارڈ پرہے، سچ ایک مرتبہ بولا جاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پلوامہ واقعے کے بعد فتح کو متنازعہ اورپاک فوج کونشانہ بنانے پرغم وغصہ پایاجاتاہے۔موجودہ بیان بازی کے حوالے سے سوال پر انہوںنے کہاکہ فوجی قیادت سے لیکر سپاہی تک تمام رینکس میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاک فوج ہرسطح پر متحد ہے۔