ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی عید میلاد النبی ﷺ پر مسلم امہ کو مبارکباد

آپ ﷺ انتہائی اعلی اخلاق و اوصاف کے مالک تھے، آپ ﷺ نے پاکیزہ سیرت اور ذاتی عمل کے ذریعے لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لا کر دنیا میں ایک انقلاب برپا کیا، ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے ایک مکمل ضابطہ اخلاق دیا،قاسم سوری

جمعرات 29 اکتوبر 2020 19:05

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی عید میلاد النبی ﷺ پر مسلم امہ کو مبارکباد
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2020ء) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے عید میلاد النبیﷺ کے باسعادت موقع پر مسلم امہ کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہاہے کہ آپ ﷺ انتہائی اعلی اخلاق و اوصاف کے مالک تھے اور آپ ﷺ نے پاکیزہ سیرت اور ذاتی عمل کے ذریعے انتہائی قلیل عرصہ میں لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لا کر دنیا میں ایک انقلاب برپا کیا اور ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے ایک مکمل ضابطہ اخلاق دیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ خاتم النبیین حضرت محمدﷺ کی سیرت طیبہ ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس کی پیروی ہر فرد کو کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ کی تعلیمات میں سب مسائل کا حل موجود ہے ان کے اسوہ حسنہ کی پیروی کر کے ہم رنگ ونسل کے امتیازات ختم کر کے اپنی زندگیوں کو خوشیوں سے بھر سکتے ہیں۔ انہوں نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی سختی سے مذمت کرتے ہوے کہا کہ ایسے اقدام سیمسلمانوں کے دلوں سے خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کی محبت اور عقیدت کو کم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ پر ہماری جان و مال سب قربان ہیں اور ان کی حرمت اور ناموس پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے۔