رسول پاک ﷺکی شان میں کسی صورت گستاخی برداشت نہیں کی جائیگی ، ہدایت الرحمان بلوچ

جمعرات 29 اکتوبر 2020 21:28

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2020ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ رسول پاک ﷺکی شان میں کسی صورت گستاخی برداشت نہیں کی جائیگی کفار بلخصوص یورپی ممالک کھلم کھلا قرآن ، پیغمبر اسلام ؐ اور شعائر اسلام کی توہین کر کے عالم اسلام کے جذبات کو مجروح کررہے ہیں ۔ قادیانی غیر مسلم ہیں اپنی اس حیثیت کو تسلیم کرلیں تو کوئی تنازعہ باقی نہ رہے گا ۔

پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق محفوظ ہیں ۔ دینی جماعتیں اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کو اپنا دینی شرعی فرض جانتی ہیں ۔ مسئلہ قادیانیوں کے حقوق نہیں ، یہ اقلیتی شر پسند گروہ عالمی سرپرستوں کی مدد سے مسلمانوں کے حق پر ڈاکہ مارنا چاہتے ہیں ، ایسا ہونا ممکن نہیں ان خیالات کا اظہار انہو ں نے لسبیلہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا نہوں نے کہاکہ ملک میں فرقہ واریت ،لسانیت ،تعصب کی وجہ سے نفرت پھیل رہی ہے جس کی وجہ اتحاد وبھائی چارہ اور یکجہتی کو نقصان پہنچ رہاہے ۔

(جاری ہے)

نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملک مسائل وپریشانیوں کا شکارہیں حکومت نے دوسال میں کوئی عوامی ملک وقوم کی مفاد میں کام نہیں کیا لٹیروں کو سزاملی نہ لوٹ مار میں کمی ،حکومتی سطح پر سادگی وقناعت اختیار کیا گیا اورنہ ہی تعلیم وصحت کے اداروں کو توجہ دی گئی روزگار کے مواقع پیدا ہوئے اور نہ ہی اقرباء پروری اور روزگارکی خرید وفروخت پرپابندی لگی بلوچستان میں بجلی وگیس لوڈشیڈنگ میں کمی آئی یہ زراعت ومعیشت کو توجہ دی گئی ۔

اہل بلوچستان کو انسانی قانونی حقوق ملے نہ پینے کا صاف پانی میسرہوا ۔ہر طرف اندھیر نگری ،تعصب ونفرت ،ظلم وجبر کا دوردورہ ہے کمزور ومظلوم اور غریب کی آوازسننے والاکوئی نہیں ۔عدالت وتھانوں میں انصاف مل رہاہے نہ مظلوم کو حقوق میسرہے جس کہ وجہ سے عوام الناس بلخصوص نوجوان احساس محرومی ،پریشانی ،بے روزگاری اور مایوسی کا شکار ہیں بلوچستان کے مظلوموں کو آئینی ،قانونی ،معاشی حقوق دینے کی ضرورت ہے جماعت اسلامی بلوچستان کو ترقی وخوشحالی اور امن کی راہ پر لاکر یہاں کے عوام کو انصاف ،آئینی معاشی حقوق دلاکر نوجوانوں کو تعلیم وروزگار دیگی عوام الناس جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ عدل وانصاف کا اسلامی حکومت قائم ہوسکیں ۔